بجلی کٹوتی سے چکنی پنچایت کی عوام میں بجلی محکمہ کے خلاف شدید ناراضگی

78

ارریہ 05 ؍ اگست (توحید عالم فیضی: روزنامہ نوائے ملت )

ارریہ چکنی پنچایت: میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ اس وقت چکنی پنچایت میں پورے چوبیس گھنٹے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی سپلائرز اپنے بند کمرے میں مستی کی نیند سورہے ہوتے ہیں۔ نہ آس کی خبر نہ پاس کی تلاش۔ لیکن بے چاری چکنی پنچایت کی عوام نے بجلی سپلائرز کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے اپنے سکوت کا منھ کھول ہی دیا۔ اور محکمہ بجلی کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گاؤں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی کانظام بھی بد سے بد تر ہوتا جارہا ہے۔ کیونکہ 24 گھنٹے میں بجلی کٹوتی کا کوئی وقت مقرر نہیں، جبکہ دن اور رات میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے، یہاں تک کہ رات میں بھی بجلی کاٹنے کی وجہ سے لوگوں کا جینا بہت دشوار ہوگیا ہے۔ بجلی سپلائرز کی لاپرواہی کی بنا پر گھروں میں لگے ہوئے انوائٹر بھی زیادہ دیر تک نہیں چل پاتے۔

ایسے صورتحال میں جب جب بجلی آتی بھی ہے تو  کم وولٹیج کی وجہ سے بجلی کا آنا اور جانا برابر مشکلات کا سامنا کرنے جیسا ہے۔