ارریہ: (توحید عالم فیضی)
شدید گرمی جہاں قیامت برپا کر رہی ہےوہیں بار باررات کو بجلی کاٹنے سے
لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے ارریہ بلاک کے چکنی پنچایت میں کئی روز سے رات میں بجلی سپلائی بند رہنے سے عوام میں شدید ناراضگی ہےعوام کا کہنا ہے کہ رات بھر بجلی غائب رہنے سے رات کی نیند سب کی ختم ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ پریشان بچّے ہو رہے ہیں اور رابطہ کرنے کی کوشش کی جاتی مگر رابطہ نہیں ہو پاتا ہے سب کا موبائل بند بتاتا ہے بہار سرکار کا دعویٰ بلکل کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے کہیں خرابہونے کا یہ تو کوئی مطلب نہیں بنتا ہے کہ دن بھر بجلی رہتی ہے اور صرف رات کو ہی خراب ہو جاتی ہے بہار سرکار سے مودبانہ گزارش ہے کہ آپ اِس جانب توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے
توحید عالم فیضی