باج پٹی ودھان سبھا 27 سے،نوجوان اور فعال سیاسی رہنما محمد جنید عالم کو امید وار بنائے مجلس سیف الاسلام مدنی!

56

سیتامڑھی (شکیب الا الاسلام) سیف الاسلام مدنی نے بہار ودھان الیکشن کے مد نظر محمد جنید عالم کو باج پٹی ودھان سبھا 27 سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا امید وار بنانے کا مطالبہ کیا ہے،
محمد جنید عالم ابھی حال ہی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوئے ہیں، اور انکے آنے کے بعد سے ہی بہار اور خصوصاً سیتا مڑھی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مجلس کے ساتھ آئی ہے اور مجلس کی رکنیت بھی حاصل کی ہے، ایسے میں محمد جنید عالم کے ساتھ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور علاقے کے لوگوں کا اعتماد بھی انکو حاصل ہے، اس لئے انکا امید وار بنایا جانا مجلس کے حق میں مفید ہوگا
نیز حال میں ہی محمد جنید عالم نے اپنی پارٹی کے لئے آفس کا افتتاح بھی کیا ہےجو انکی حیات تک پارٹی کا آفس ہی رہےگا، ان چیزوں سے انکی مجلس لئے سرگرمی دیکھی جاسکتی ہے، جنید عالم کا یہ عزم ہے اور انکا کہنا ہے کہ مجلس نے ہی ان تمام مدوں پر آواز اٹھائی ہے جن پر آواز اٹھانے سے سبھی پارٹیاں بچتی رہی ہیں چاہے تین طلاق کا مسئلہ ہو یا پھر غیر آئینی بل کا، انکا یہ کہنا ہے اگر اپنے بچوں کے لئے بہتر تعلیم اور علاج و معالجہ کا انتظام کرنا ہے بہترین ہاسپٹل اور کالجز کا انتظام کرنا ہے تو بہار میں مجلس کو مضبوط کرنا ہی ہوگا، حیدرآباد میں تعلیم و علاج معالجے کی سہولت اسکی واضح مثال ہے اس لئے صوبائی صدر جناب اختر الایمان سے سیف الاسلام مدنی نے اپیل کی ہے کہ باجپٹی ودھان سبھا ضلع سیتا مڑھی سے جنید عالم کو ٹکٹ دیا جائے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کی داغ بیل ڈال دی جائے سیف الاسلام مدنی کے علاوہ محمد جنید عالم کو جن لوگوں نے مجلس کے اعلی کمان سے مانگ کی ہے ان میں شفیع الدین فلاحی عرف چاند محمد احمد علی محمد عفان محمد عمران قمر تسلیم آفتاب عالم محمد محفوظ عبدالصمد محمد ساجد محمد آصف محمد شمس تبریز سمیت سینکڑوں لوگوں کا نام قابل ذکر ہے!