باجپٹی سے رالوسپا امیدوار ریکھا گپتا نے پرچہ نامزدگی داخل کی!

67

سیتامڑھی (شکیب الاسلام) سیتامڑھی ضلع کے باجپٹی وھان سبھا سے رالوسپا امیدوار ریکھا گپتا نے سی او آفس میں جاکر اپنا پرچہ داخل کیا۔

FB IMG 1603191076775

بہار میں جو گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس بنایا گیا ہے ریکھا گپتا اسکی ایک قابل سیاست میں اچھا رسوخ رکھنے والی امید وار ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے سیاست میں اچھا اعتماد حاصل کیا ہے انکا چناؤ سیمبل پنکھا ہے!

کل وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ پرچہ نامزد کرنے گئیں جس موقع پر عوام میں کافی جوش وجذبہ دیکھا گیا

نامنکن پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں رالوسپا کے صدر اور سابق منتری اوپیندر کشواہا بھی شریک رہے اور نامنکن پروگرام کو خطاب کیا اور سینمیا ہال میں منعقد ہونے والے پروگرام سے گرینڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ سے امید وار وار ریکھا گپتا کو بھاری ووٹوں سے کامیابی دلانے کی اپیل کی انہوں نے لالو یادو اور نتیش کمار کے زمانہ اقتدار کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح سے بہار کے ساتھ ناانصافی کی گئی وہ کسی سے مخفی نہیں انہوں نے کہا کہ بہار میں اب تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ صحیح طریقے سے ترقیاتی منصوبوں کو پورا کیا جاسکے!

FB IMG 1603191071466

اس موقع پر انکے ساتھ گئے مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر لیڈر جناب سیف الاسلام مدنی نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے اور اس بات کی مکمل امید ہے کہ باجپٹی ودھان سبھا سے ریکھا گپتا کامیاب ہونگی وہ ایک قابل لیڈر ہونے کے ساتھ خوش اخلاق اور علاقے کےلئے کام کرنے کا جزبہ رکھتی ہیں باجپٹی ودھان سبھا کے ووٹرس کو چاہئے کہ وہ ہر حال میں انکو کامیاب بنائیں اور علاقے کہ ترقی میں میں نمایاں کردار ادا کریں جس طرح سے عوام میں انکی پہچان ہے اور لوگ بڑی تعداد میں انکی کامیابی کے منتظر ہیں اس بات کی پوری امید ہےکہ وہ کامیاب ہونگی علاقے کے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ریکھا گپتا کو دیں اور ایک اچھے امیدوار کا انتخاب کریں اس موقع پر سیف الاسلام مدنی حامد رضا خان مدن رام بھولا داس بلرام بیجنڈر مکھیاں شفیع الدین فلاحی قطب الدین صدیقی عبدالصمد محمد افروز شیو کمار شیام بہاری سمت سینکڑوں لوگ موجود تھے!