ایک متحرک عالم دین رخصت ہوا!

35

ایک متحرک عالم دین رخصت ہوا!

ابھی ابھی یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور خواص کے حلقوں میں اپنے کاموں اور خدمات کی وجہ سے معروف عالم دین مولانا مفتی اعجاز ارشد قاسمی (دہلی) اللہ کو پیارے ہوگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مفتی اعجاز ارشد قاسمی صاحب متحرک اور فعال عالم دین تھے، مختلف تحریکات میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ دہلی کی اصلاحی، ملی اور دینی سرگرمیوں میں انکا اہم حصہ رہا ہے۔ امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ سے ان کا خصوصی تعلق تھا، حضرت امیر شریعت کی سرپرستی میں انہوں نے متعدد اہم کام انجام دیئے۔ گزشتہ چند دنوں سے وہ علیل تھے، آج اچانک یہ خبر موصول ہوکر غمزدہ کرگئی کہ وہ ہم سب کو داغ مفارقت دیکر پاک پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔ اس صدمے کے وقت ہم انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے اور انکو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

شریک غم:
محمد عمرین محفوظ رحمانی
(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
٤؍ رمضان المبارک ١٤٤٢ھ