جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہومجشن آزادیایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں یوم آزادی تزک و...

ایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں یوم آزادی تزک و احتشام سے منایا

ایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں یوم آزادی تزک و احتشام سے منایا
سب کیلئے آئینی حقوق اور انصاف کیلئے لڑنے کا عزم کیا
نئی دہلی۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے ملک بھر میں 76واں یوم آزادی تقریبات کو تزک و احتشام سے منایا۔ پارٹی کے مرکزی دفتر دہلی میں پارٹی ریاستی صدر ڈاکٹر آئی اے خان کی دعوت پر پارٹی کے قومی صدر ایم کے فیضی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں، کارکنوں، دفتری عملے اور عوام کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔ ملک کے لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایم کے فیضی نے شہداء اور مجاہدین آزدی کی قربانیوں کو یاد رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی جو طاقت دیتی ہے اس سے سب کو لطف اندوز ہونا چاہئے۔ تاہم ایسی قوتیں ہیں جو اس میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں۔ ہم بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم دینا کی سب سے بڑی جمہوریت ہیں لیکن نئے آئین کے مسودے اور شائع ہونے کی خبریں بھی پڑھتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا کہ آزادی صرف احتجاج سے حاصل نہیں ہوئی، ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں اور جانیں دیں۔ آج ہمیں اپنے آئین کے تحفظ ور سب کیلئے انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کیلئے اسی طرح کی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری الیاس تمبے، قومی سکریٹریان عبدالستار، فیصل عزالدین، اور دہلی اسٹیٹ کوآرڈنیٹر عبدالقادر، قومی ورکنک کمیٹی ممبر ظہیر عباس دیگر عہدیداران اور عملہ موجود تھا۔

 

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے