*ایس آئی او دربھنگہ کی ٹیم صدر یونٹ کے ساتھ ڈپٹی مئیر سے ملی*
17جنوری (پریس ریلیز) دربھنگہ
صدر یونٹ افہام آفاقی نے انہیں جیت کی مبارکباد دی اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دینے کو کہا۔
امان اللہ نے سلسلے وار طریقے سے 3 اہم پوائنٹس بتائے
• شہر میں صاف صفائی ہو لیکن اسکول کے آنے جانے کے وقت سڑکوں سے کچڑا نہ اٹھایا جائے۔
•شہر ملک کے کئی بڑے شہروں میں شامل ہو گیا ہے جہاں کی ہوا سانس لینے کے لیے صحت مند نہیں۔ نگر نگم کی اُڑن دستہ ٹیم ان جگہوں پر جائے جہاں تعمیراتی کام ہو رہے ہیں وہاں انھیں آگاہ کرے اور پانی کا چھڑکاؤ کروایا جائے۔
اسائنمنٹ بنا کر اس مہم کو کامیاب کیا جا سکتا ہے جس کے لیے اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے مدد لیں
•شہر میں پینے کے پانی کی کمی ہے لیکن کئی رہائشی محلے جہاں سال بھی پانی لگا رہتا ہے اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔
انہیں قرآن اور ایس آئی او کیلنڈر دیا گیا۔
ٹیم بہت جلد مئیر سے بھی ملےگی۔ ٹیم میں ابراہیم جنیدی اور ابادہ آفاقی شامل تھے۔
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا دربھنگہ