بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتاور پھر میں نے دونوں بچیوں کی شادی باعزت طریقے سے کردی

اور پھر میں نے دونوں بچیوں کی شادی باعزت طریقے سے کردی

ابو حسان رشیدی

میرا نام محمد بشیر ھے عمر 62 سال میں گوجرانوالہ گھنٹہ گھر کے پاس چاول کی ریڑھی لگایا کرتا تھا سن 1970 سے.
وقت گزرتا گیا. شادی ہوئی. ﷲ نے دو بیٹیاں عطا کیں. اپنی حثیت کے مطابق ان کی پرورش کی. دونوں بچیاں جوان تھیں۔ لیکن میرے حالات ایسے نہیں تھے کہ ان کی شادی کر سکتا ۔گھنٹہ گھر کے پاس ھی ایک مغل صاحب کی کپڑے کی دوکان تھی۔ سن 2008 کی بات ھے۔ وہ میرے پاس آئے اور کہا بشیر صاحب! مجھے اپنے دونوں بیٹوں کے لیے آپ کی بیٹیوں کا رشتہ چاہیئے۔ میرے لیے حیرت کی بات تھی مجھ غریب پر یہ کرم کیسے؟ خیر! گھر جا کر بیوی سے مشورہ کر کے ہم نے ہاں کر دی۔

سال گزر گیا۔ وہ شادی کا تقاضہ کرنے لگے اور میرے پاس 10,000 روپے بھی نہیں تھے کہ میں بچیوں کو رخصت کر سکتا۔ بیوی کہنے لگی۔ آپ ﷲ پر بھروسہ رکھیں۔ شادی کا دن طے کر دیں۔ ہم نے تاریخ طے کر دی۔ 25 نومبر 2009۔ شادی کو 7 دن رہ گئے تھے۔ میں پریشان، اب کیا ہوگا؟ شادی کیسے ہوگی؟ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں۔
مغرب کا وقت تھا۔ انہیں سوچوں میں غرق صحن میں بیٹھا تھا کہ دروازے پر کسی نے دستک دی۔ میں اٹھ کر باہر گیا۔ دروازہ کھولا۔ سامنے ایک باریش نوجوان کھڑا تھا، جسےآج سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔
میں نے پوچھا آپ کون۔؟
نوجوان بولا۔ کیا بشیر صاحب کا گھر یہی ھے جو چاول کی ریڑھی لگاتے ہیں؟
جی! میں ھی بشیر ہوں۔ میں نے جواب دیا۔ کیا ہم اندر بیٹھ کر تھوڑی دیر بات کر سکتے ہیں؟
میں اسے گھر کے صحن میں لے آیا_
سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھنے لگا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ بولا، میں کراچی سے آیا ہوں۔ دو دن سے آپ کو تلاش کر رہا ہوں۔ مجھے بتائیں، آپ ایسا کیا عمل کرتے ہیں کہ مجھے وہاں ‘مدینہ’ سے حکم ملتا ھے۔ گوجرانوالہ جاؤ۔ ہمارے غلام کی مدد کرو۔ اس کی بیٹیوں کی شادی ھے۔ یہ سن کر میری دھاڑ نکل گئی۔ میں دھاڑیں مار مار کر رونے لگا_
عرض کی۔ بیٹا! میں تو بہت گنہگار ہوں۔ ہاں! پچھلے 45 سال سے بلا ناغہ سرکار ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پڑھا کرتا ہوں اور تو کچھ نہیں_
وہ نوجوان رونے لگا۔ بولا، جن پر آپ درود پڑھتے ہیں، انہوں نے ہی مجھے بھیجھا ھے۔ اس کے ہاتھ میں بریف کیس تھا۔ وہ مجھے دیا۔ مجھے گلے سے لگایا۔ بنا اپنا نام پتہ بتائے مجھے مل کر رخصت ہوگیا۔ میں نہیں جانتا، وہ کون تھا؟ کہاں سے آیا تھا؟بعد میں بریف کیس کھول کر دیکھا۔ اس میں تیس 30 لاکھ روپے تھے اور ایک خط کہ آپ بچیوں کی شادی کریں۔ یہ مدد وہاں سے ھے_

میں نے بچیوں کی شادیاں بھی کیں۔ پھر حج بھی کیا۔ مدینہ حاضری بھی ہوئی اور آج میرا کاروبار بھی بہت اچھا ھے_

اللّٰه تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں سورۃ احزاب میں ارشاد فرمایا ھے

إِنَّ اللَّهَ وَمَلـٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ﴿٥٦
(سورة الاحزاب)

‘بے شک اللّٰه اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی آپؐ پر درود و سلام بھیجو۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ…

اللّٰه پاک ہم سب کو اپنے نبیﷺ پر کثرت سے درود بھیجنےوالا بنائے (آمین)

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے