بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزانڈین یونین مسلم لیگ سیاسی امورکمیٹی چیئرمین سید صادق علی شہاب تنگل...

انڈین یونین مسلم لیگ سیاسی امورکمیٹی چیئرمین سید صادق علی شہاب تنگل کا سونیا گاندھی کو مکتوب

انڈین یونین مسلم لیگ سیاسی امورکمیٹی چیئرمین سید صادق علی شہاب تنگل کا سونیا گاندھی کو مکتوب
کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) کے سیاسی امور کمیٹی چیئرمین و کیرلا ریاستی صدر سید صادق علی شہاب تنگل نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی جی کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ یہ خط اس مشکل وقت میں کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کو دل سے حمایت دینے کیلئے ہے۔ پورا ملک کانگریس لیڈروں اور اس کے اداروں کے خلاف گھناؤنے ہراسانی کو دیکھ رہا ہے جو انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کو حکمران بی جے پی حکومت اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ ان کے گھٹیا سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ یہ ملک میں ہر جمہوری تحریک کو کچلنے کا حصہ بھی ہے۔ لہذا، اب وقت آگیا ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر ان فاشسٹ تحریکوں کے خلاف لڑیں۔ بی جے پی مسلسل اپوزیشن کو خاموش کرنے اور میڈیا کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ملک کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی میں دھکیل رہے ہیں۔ ہم، انڈین یونین مسلم لیگ، ہمیشہ کی طرح ہندوستان میں جمہوریت کے اقدار کے تحفظ کی اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے