انسانیت کے کام آنا بہت بڑی عبادت : مولانا مقبول احمد جونپوری

56

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر: نیوزرپورٹ عقیل احمد خان) اسلامی تعلیمات ہر موڑ اور ہر موقع پر مسلمانوں کو کار خیر کی طرف بلاتی ہے اور ہر کام کا رخ عبادت کی طرف موڑ دیتی ہے،اسلام میں ہر جگہ اور ہر وقت ۔ نیکی کی طرف رہبری اور رہنمائی کی ہے

مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ مہولی کے بانی و مہتمم مولانا مقبول احمد جونپوری نے کیا، وہ مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ میں ایک خصوصی نشست کے دوران کیا،مولانا نے کہا انسانوں کے کام آنا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا یہی مطلوب ہے اور اس بارے میں اسلام نے مذھب اور مسلک کی قید بھی نہیں لگائی، حدیث پاک میں ہے کہ بہترین انسان وہی ہے جو دوسروں کے لیے ۔ نفع بخش ہو اور دوسروں کا خیال کرنے والا ہو

اس موقع پر مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی،حافظ عقیل احمد خان نمائندہ، محمد یوسف نیتواپور،ماسٹر محمد ارشد اور حافظ بیت اللہ وغیرہ موجود رہے ۔