جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزانسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے: نائب امیر شریعت

انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے: نائب امیر شریعت

مولانا سجاد میموریل اسپتال پھلواری شریف کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد،دعائیہ تقریب میں نائب امیر شریعت سمیت ذمہ داران امارت شرعیہ کی شرکت

امارت شرعیہ نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی مذہب، ذات پات، رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر انسانیت کی خدمت کی فکر کی ہے، اس کے قیام کو سو سال سے زیادہ ہو گئے، سو سال سے لگاتار امار ت شرعیہ انسانیت کی بنیاد پر خدمت کرتی چلی آرہی ہے۔تعلیم کی اشاعت اور حفظان صحت کے باب میں امار ت شرعیہ نے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔امارت پھلواری شریف کی نگرانی میں چلنے والامولانا سجاد میموریل اسپتال محتاج تعارف نہیں ہے، خدمت خلق اور حفظان صحت کے میدان میں اس اسپتال نے اپنا خاص مقام بنایا ہے، اس اسپتال کے ذریعہ کم فیس میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ علاج و معالجہ کی سہولت بلا تفریق مذہب و ملت فراہم کی جاتی ہے اور خلق خدا کی بڑی تعداد روزانہ اس سے استفادہ کرتی ہے،ساتھ ہی رفاہ عام کے لیے مختلف مواضعات میں اس کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ بھی لگایا جاتا ہے، جس میں مختلف امراض کے ماہرین کے ذریعہ مریضوں کی جانچ کی جاتی ہے، انہیں مفید مشورے دیے جاتے ہیں اور مفت دوائیں بھی دی جاتی ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت آج مورخہ24جولائی2022بروز اتوار کو بھی اسپتال کے کیمپس میں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ کیمپ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک چلا۔ہیلتھ کیمپ میں جنرل مریضوں کے علاوہ اطفال، دانت، زنانہ امراض، آنکھ، کان، ناک، گلہ، ہارٹ و ہڈی کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ مریضوں کو دیکھا گیا اور حسب ضرورت مریضوں کو مفت دوائیں بھی دی گئیں۔ کیمپس

انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے: نائب امیر شریعتے ایک ہزار سے زیادہ مریضوں نے ف

  • اس موقع سے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈحضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی صاحب،قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی، اسپتال کے سکریٹری مولانا سہیل احمد ندوی، رکن شوریٰ امارت شرعیہ جناب احسان الحق صاحب، مولانا سید محمد عادل فریدی صاحب کے علاوہ مولانا سجاد میموریل اسپتال کے تمام ڈاکٹرز و ملازمین شریک ہوئے۔انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے: نائب امیر شریعتحضرت نائب امیر شریعت نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر اسپتال کے ذمہ داران اور ڈاکٹر ز حضرات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات قابل مبارک باد ہیں کہ انسانیت کی بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں، انسانیت کی خدمت بھی بڑی عبادت ہے۔اس سے جہاں اسپتال کی نیک نامی میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں یہ عمل آپ سب کے لیے ذخیرہ آخرت بھی بن رہا ہے۔اسپتال کے سکریٹری مولانا سہیل احمد ندوی نے کہا کہ امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی خصوصی توجہ اسپتال کے اوپر ہے اور ان کی خصوصی نگرانی میں اسپتال کو جدید سہولیات سے مرصع کیا جارہا ہے تاکہ اس کافائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہونچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کا ارادہ ہے کہ مفت ہیلتھ چک اپ کیمپ کے سلسلہ کو لگاتار جاری رکھیں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہر مہینہ ایک کیمپ لگایا جائے۔انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے: نائب امیر شریعتاس کیمپ میں جن ڈاکٹر حضرات نے اپنی خدمات دیں، ان میں ڈاکٹر ایس نثار احمدجنرل فیزیشین،ڈاکٹر ایس جی ایم اشرفی جنرل فیزیشین،ڈاکٹر نظیر احمد خان جنرل فیزیشین،ڈاکٹر محمد تقی امام چائلڈ اسپیشلسٹ، ڈاکٹر نصرت یاسمین گائینوکولوجسٹ،ڈاکٹر رضیہ شاہین گائینو کولوجسٹ، ڈاکٹر رعنا شمیم گائینوکولوجسٹ،ڈاکٹر ابھیشیک گولوارہ آئی اسپیشلسٹ، ڈاکٹر ایس اے اے نوشادآئی اینڈ ای این ٹی اسپیشلسٹ، ڈاکٹر سید یاسر حبیب ڈینٹسٹ،ڈاکٹر سید نظیر الحق ڈینٹسٹ،ڈاکٹر توصیف نثار ہارٹ اسپیشلسٹ، ڈاکٹر اجیت کمارہڈی، نس اور جوڑ اسپیشلسٹ،ڈاکٹر فہد نسیم فیزیو تھیراپسٹ،ڈاکٹر شبانہ پروین ڈینٹسٹ،ڈاکٹر طلعت فاطمہ اسکن/وی ڈی اور ڈاکٹر شانیہ خورشیدفیزیو تھیراپسٹ شامل ہیں۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں جناب اعجاز احمد صاحب، اصغر علی صاحب، ہمایو ں اشرف، انتخاب عالم، افروز عالم، ظفر عالم و دیگر ملازمین نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے