(پریس ریلیز)
جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ صوبہ بہارکاایک دینی،تعلیمی واقامتی ادارہ ہے۔جس میں دینیات اورحفظ کے علاوہ عالمیت (مشکوٰۃ شریف) تک کی تعلیم ہوتی ہے ۔جامعہ میں تعلیم وتعلم کے ساتھ ،طلبہ کرام کی تحریری اور تقریری صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لئے انجمن بزم مدنی بھی قائم ہے۔تاکہ طلبہ اس میں شریک اورحصہ لیکر افہام وتفہیم اوردعوت وتبلیغ کے کام کوبہترطریقے سے انجام دے سکیں،بحمدللہ طلبہ محنت کرکے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کوجلابخشتے ہیں اورجوہرخطابت کوتراشتے ہیں اورموقع بموقع مسابقتی پروگرام بھی منعقدکرتے رہتے ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کی حیثیت سے مورخہ4/جمادی الاولی 1443ء مطابق 9/دسمبر 2021 ءبروز جمعرات بعد نماز مغرب طلبہ کے مابین ایک مسابقتی پروگرام بعنوان "سیرت النبی وموت” منعقد کیا جارہا ہے۔ جسمیں اول/دوم/سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کوخصوصی اوراس میں شریک ہونے والوں کوتشجیعی انعامات سے نوازاجائے گا۔انجمن بزم مدنی کے ناظم جناب مولانامنہاج الدین صاحب قاسمی استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ اس کی تیاریوں میں مصروف وسرگرم ہیں،انہوں نے عوام وخواص سے گذارش کی ہے کہ اپنے قیمتی اوقات میں سے کچھ وقت نکال کراس پروگرام میں شرکت کریں تاکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوسکے اورآپ سے کچھ رہنمائی مل سکے۔