انتخابی نتائج میری توقعات کے مطابق ، آنے والی حکومت کو مبارکباد ، مفتی رضوان قاسمی

28

انتخابی نتائج میری توقعات کے مطابق ، آنے والی حکومت کو مبارکباد ، مفتی رضوان قاسمی —————————————-بیرول 10 / نومبر ( شمیم احمد رحمانی) بہار اسمبلی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام نئے و پْرانے منتخب ممبران اسمبلی اور آنے والی نئی حکومت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی جمیعت علماء سیمانچل کے صدر جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ نے جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ عظیم اتحاد کے کئی مسلم امیدواروں کی شکست عظیم اتحاد کی کارستانی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے اس اتحاد کے شکست خوردہ امیدواروں اور اتحاد کے چیف قائدین کو چاہیئے کہ وہ ایمانداری سے اس کا تجزیہ کریں تاکہ باآثر مسلم امیدواروں کی شکست کے حقائق سامنے آ سکیں جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے کہا کہ عظیم اتحاد کے جن مسلم امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ مسلمانوں کی وجہ سے نہیں ہوا ہے ہماری قوم کے لوگوں کو فالتو باتوں اور غیر دانشمندانہ جملوں سے گریز اور پرہیز کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج میری توقعات کے عین مطابق ہے اس خدشات کا اظہار وقت رہتے ہوئے میں نے کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے کیا تھا جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے جاری اپنے پریس بیان میں سیمانچل کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اگر آپ کا یہ دانشمندانہ اقدام آگے بھی برقرار رہا تو ریاست کی سیاست کو نئی اور صحیح سمت ملے گی میں تمام منتخب ممبران اسمبلی بالخصوص رانیگنج ( محفوظ )اسمبلی حلقہ سے کامیاب عزیزی اویناش منگلم ریسیدیو اور آنے والی نئی حکومت کو ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ آپ سب ذاتی اور پارٹی مفاد سے اوپر اْٹھ کر ریاست کی خوشحالی و ترقی آپسی بھائی چارہ مظلوم و محروم اور پسماندہ طبقات کی بھلائی کو یقینی بنائیں گے اور اسے اپنی اپنی ترجیحات میں شامل کریں گے