جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہومجشن آزادیامرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا ابھیان کا اختتام، احترام سے...

امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا ابھیان کا اختتام، احترام سے قومی پرچم اتارےگئے

ہردوئی (یاسر قاسمی)
مرکزی حکومت کی ہدایات پرضلع بھر میں جاری امرت مہوتسو کے پروگرام کا آج اختتام ہوا، مدارس میں احترام کے ساتھ قومی پرچم اتارے گئے، اس موقع پر مدارس کے طلبہ واساتذہ نے پرچم کو سلامی دی۔
واضح ہو مرکزی حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں منائے جا رہے امرت مہوتسو کے تحت 11 سے 17 اگست تک تزک و احتشام کے ساتھ ہر گھر ترنگا ریلیاں نکالی گئیں ، مدارس کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کیے ، مرد وخواتین کی نشستیں منعقد ہوئیں اور گھر گھرقومی پرچم کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا،
امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا ابھیان کا اختتام، احترام سے قومی پرچم اتارےگئے جامعہ فرقانیہ سندیلہ میں امرت مہوتسو کے تحت 11 اگست جمعرات کو طلبہ کی نشست میں شہیدان حریت اور مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں اور ان کی بے لوث خدمات سے بچوں کو روشناس کرایا گیا، 13 اگست شنبہ کو مدرسہ جامعہ فرقانیہ کی قیادت میں سندیلہ قصبے کے سبھی دینی مدارس کے بچوں کی بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی، ریلی کا افتتاح ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر روہت کمار اورنگر پالیکا پریشد کے چیئرمین رئیس انصاری نے سبز جھنڈی دکھا کر کیا، اس موقع پر  مینا رٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر مسٹر عبدالخالق صدیقی، وقف بورڈ اتر پردیش کے ضلعی کلر ک راکیش شکلا، مدرسہ جدید کاری ایسوسی ایشن کی نائب صدر سمہرا صدیقی اورحاجی جمیل احمد انصاری بطور خاص موجود رہے ، ریلی کا اختتام نگر پالیکا پریشد احاطے میں ہوا، 14اگست اتوار کو صبح نو بجے مدرسہ جامعہ فرقانیہ میں قومی پرچم تقسیم نشست برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا، نشست میں یوم آزادی جوش و خروش سے منانے اور اپنے گھروں میں قومی ترنگا جھنڈا نصب کرنے کے تعلق سے ہدایات دی گئیں ، نشست کے آخر میں پرچم تقسیم کئے گئے بعد ازاں ملک کی حفاظت اور قیام امن و امان کے لئے دعاء کا اہتمام کیا گیا، 15 اگست یوم آزادی میں قومی پرچم کشائی کے بعد ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبہ وطالبات نے حب الوطنی پر مبنی تقاریر ،نظمیں ،ترانے اور دیگر ثقافتی پروگرام پیش کیے، 16 اگست منگل کو طلبہ میں عربی، اردو، ہندی اور انگلش مضامین کا مسابقہ کرایا گیا، آج 17 اگست بدھ کو مدرسے کی چھت پر آن بان سے لہرا رہے قومی پرچم کو احترام کے ساتھ اتارتے ہوئے امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا ابھیان کا اختتام ہوا، اس موقع پر مدرسہ جدید کاری ایسوسی ایشن کی نائب صدر سمہرہ صدیقی ، یاسر عبدالقیوم قاسمی اور حافظ شبلی و دیگر اساتذہ وطلباء موجود رہے۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے