جمعہ, 30, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتامتحان آگے بڑھنے کاجذبہ پیداکرتاہے:قاری ظفر اقبال مدنی

امتحان آگے بڑھنے کاجذبہ پیداکرتاہے:قاری ظفر اقبال مدنی

جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ سپول میں ششماہی امتحان جاری

    آج کا زمانہ مسابقہ اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کازمانہ ہے،آگےبڑھنےکاجذبہ طالب علم کو محنت ،کوشش اور لگن پر ابھارتا ہے،جب وہ اپنا ہدف اور نشان منزل طے کرتا ہے تو اسے پانے اور حاصل کرنے کے لئے ہرممکن جتن کرتا ہے،تب جاکر انسان کامیاب ہوتا ہے،نظام تعلیم میں امتحان سہ ماہی،ششماہی اور سالانہ اسی مقصد کے لئےہوتاہےکہ طلبہ میں آگے بڑھنے کاجذبہ پیدا ہو،اور جو کچھ پڑھا ہے وہ پختہ ہو یہ باتیں جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ سپول کے کارگذار مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی نے جامعۃ القاسم میں ششماہی امتحان کے موقع پر کہا،انہوں نے امتحان گاہ اور طریقہ امتحان کو دیکھتے ہوئے طلبہ کو تاکید کی آپ جس تعلیم کو حاصل کررہے ہیں یہ جد و جہد اور جانفشانی کے بعد حاصل ہوتا ہے،امتحان کے ذریعہ آپ خود کا احتساب کیجئے کہ آپ اپنے مقصد میں کتنے کامیاب ہوئے،آپ اپنے مقصداور مقام ومرتبہ کو پہچانئے،مفتی محمد انصار قاسمی نے بتایا کہ امتحان جس شعبہ میں ہو وہ کامیابی اور ناکامی کو طے کرتا ہے،امتحان کا مقصد صرف اعلیٰ نمبرات سے کامیابی نہیں بلکہ ساتھ ساتھ علم میں پختگی ،فنون میں مہارت اور اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا ہے،انسان اپنی خوبی اور فن میں مہارت کے ذریعہ پہچانا جاتا ہے،یہ باتیں مفتی قاسمی نے طلبہ سے کہا کہ آپ کے سامنے اسلاف کی زندگی ہو،ابھی مواقع ہیں ہر اعتبار سے اپنے آپ کو تیار ہونے کا،درسیات کے ساتھ تقریروتحریرپرگرفت بنانے کا، باصلاحیت افراد کی ہر دور میں ضرورت رہی ہے،انہوں نے بانی جامعہ ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش یہ تھی کہ یہاں کے طلبہ ہرمیدان میں کام کرے، واضح رہے کہ کرونائ تعطل کے بعد باضابطہ آف لائن پہلا امتحان ہورہاہے،ناظم امتحان مولانا محمد عقیل قاسمی نے بتایا کہ تقریری اور تحریری دونوں طریقہ سے امتحان ہورہاہے،کل پانچ دن دد نشست میں امتحان ہے،امتحان گاہ میں مفتی عقیل انور مظاہری،قاری ذاکر حسین نعمانی،مولانا حمیدالدین مظاہری،مولانا محمد فیاض قاسمی،قاری مشتاق احمد عثمانی،ماسٹرمظفرحسین رحمانی وغیرہ موجود تھے،اور مکمل نگرانی میں امتحان ہورہا ہے

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے