جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتامارت شوریٰ کے اراکین شوریٰ کااجلاس 30ستمبرکو،بہت بہترقدم

امارت شوریٰ کے اراکین شوریٰ کااجلاس 30ستمبرکو،بہت بہترقدم

نائب امیرشریعت نےامارت شرعیہ کو ٹوٹنے سے بچالیا،تاریخ آپ کو ضروریادرکھے گی: خالد انور پورنوی
(نمائندہ ترجمان ملت)
امارت شرعیہ کے اراکین شوریٰ اس وقت دوخیمے میں ہیں،انتخاب امیر کے لئےسب سے پہلے اراکین شوریٰ میں سے کچھ لوگوں کی جانب سے10تاریخ کا اعلان کیاگیا،اورپھر چند دنوں قبل دوسرے اراکین کی جانب سے 9تاریخ کا اعلان کیاگیا،جس سے امارت شرعیہ سے جڑے ہوئے لاکھوں لوگوں کے لئے بڑی بے چینی کی بات تھی،ایسے حالات میں حضرت نائب امیر شریعت مولانامحمدشمشاد صاحب رحمانی،قاسمی کواللہ جزائے خیردے،انہوں نے اراکین کے بیچ بڑھتی خلیج کو دورکرنے کے لئے30ستمبر کو اراکین شوریٰ کے اجلاس کا اعلان کردیا،ان خیالات کااظہارمعروف صحافی مفتی خالدانورپورنوی اپنے پریس اعلانیہ کے ذریعہ کیا،واضح رہے کہ امارت شرعیہ پھلواری شریف،پٹنہ؛ایک دینی،ملی،تعلیمی، سماجی، اور فلاحی ادارہ ہے،نظم واتحاد کے ساتھ زندگی گذارنے،ا ور کسی مذہبی سردار کی سرپرستی میں جماعتی زندگی کو بہتربنانے کے لئے 1921میں، حضرت مولانابوالمحاسن سجادؒ نے اس کی داغ بیل ڈالی تھی،اب تک سات امراء شریعت کی سرپرستی میں دینی ،ملی،تعلیمی،سماجی،اوررفاہی غرض تمام میدانوں میں اس کی خدمات کادائرہ بہت ہی وسیع،قابلِ رشک اورسوسالوں پر محیط ہے،یہاں تک کے حضرت مولاناعلی میاں ندوی ؒ یہ لکھنے پرمجبورہوتے ہیں کہ:اگرمجھے ہندوستان کے کسی صوبہ پر رشک آتاہے تو بہارپر، اوراگربہار پر رشک آتاہے،تو امارت شرعیہ کی وجہ سے،کہ یہاں کے مسلمان اس کی بدولت ایسی زندگی گذاررہے ہیں جومعتبراسلامی سے قریب تر،اور جاہلی وغیراسلامی زندگی سے بعیدترہے۔انہوں نے کہا:امارت شرعیہ کے سارے امورامیرشریعت کے حکم واشارے پرہی انجام پذیرہوتے ہیں،لیکن حالات کی ستم ظریفی کہیے کہ مسلسل لاک ڈاؤن،اورکروناوائرس کی مہاماری ودیگر نامساعد حالات کی وجہ سے اب تک امیرشریعت کا انتخاب نہیں ہوسکا،ادھراراکین شوریٰ کی جانب سے الگ الگ دودوتاریخوں میں،انتخاب امیرکے لئے اعلانات کی وجہ سے،عوام وخواص،اور امارت شرعیہ سے جڑے ہوئے ہزاروں، لاکھوں لوگوں میں مسلسل بے چینی دیکھی جارہی تھی،آج امارت شرعیہ کے نائب امیرشریعت جناب مولانامحمدشمشادصاحب رحمانی ،قاسمی نے جرائت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے 30ستمبرکو اراکین شوری کے اجلاس کا علان کردیا، جس کے لئے تاریخ انہیں ہمیشہ یادرکھے گی،خالدانورپورنوی نے کہا:نائب امیرشریعت نے اپنے وی ڈی یو میں دیئے گئے بیان کے ذریعہ اجتماعیت واتفاق کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہنے کی تلقین کرتے ہوئے،کہا:ایسے حالات میں ضروری ہوگیاکہ ہم سب مل کر بیٹھیں،اپنے دلوں میں خلوص پیداکریں،اور 30 ستمبر2021،بروز جمعرات،امارت شرعیہ میں تمام اراکین ضرور شریک ہوں،انہوں نے امیدکی ظاہرکی کہ ایک ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے بہت ہی غلط فہمیاں دورہوں گی۔خالدانورپورنوی نے اپنے پریس اعلانیہ کے ذریعہ نائب امیرشریعت کو اس بہتراقدام کے لئے مبارکبادی بھی پیش کی،اور اراکین شوریٰ سے گذارش بھی کی کہ خداکے واسطے،سب مل کر،خلوص وللہیت سے ایک ساتھ بیٹھیں،اور انتخاب امیرکے لئے لائحہ عمل تیارکریں۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے