اللہ تعالٰی نے ریاست بہار کے دونوں خانقاہ خانقاہ رحمانی مونگیر اور خانقاہ مجیبیہ کو بےپناہ خوبیوں سے نوازا ہے خصوصا خانقاہ رحمانی مونگیر کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے خانقاہ رحمانی اور جامعہ رحمانی مونگیر کے قربانیوں کی لمبی تاریخ ہے کہ اس خانوادے سے ملک وملت کوباوقار مربی ومحسن صاحب عزیمت قائد اور تاجدار رہنما ملا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا محمود الحسن رحمانی پرنسپل مدرسہ محمودیہ بشنپور پرسرائ نے مزید کہا کہ موجودہ نومنتخب امیرشریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی میں پردادا حضرت محمد علی مونگیری رحمتہ اللہ کا کردار دادا حضرت مولانا منت اللہ رحمانی کاگفتار اور والد گرامی حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمتہ اللہ کی تربیت کا عکس جمیل اور روشن تصویر نظر آتی ہے مدرسہ محمودیہ دیگر اساتذہ جیسے مفتی منور حسین قاسمی مفتی قربان علی قاسمی نے کہا کہ امارت شرعیہ موجودہ امیرشریعت سے ملی سماجی توقعات وابستہ ہیں مدرسہ محمودیہ کےپرنسپل مولانا محمود الحسن رحمانی اور تمام اساتذہ کی طرف س سے امیرشریعت ثامن کو بہت بہت مبارک باد پیش ہے اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ آپ کے ذریعے ملک میں دینی ملی سماجی اور فلاحی ورفاہی کاموں کوخوب پھیلائے آمین
امارت شرعیہ کے آٹھویں امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کے منتخب ہونے پر خوشی کی لہر اور نیک خواہشات متوقع:مولانا محمود الحسن رحمانی
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!