امارت شرعیہ پھلواری شریف کی جانب سے پورنیہ میں سیلاب متاثرین کی امداد

64

 

اموربلاک میں کنکئی دریاکےکٹاؤکوروکنے کےلئے حکومت بہار فوری توجہ دے: وفدامارت شرعیہ

پورنیہ(نمائندہ )آج مورخہ 7 اگست 2021 ضلع پورنیہ کے بلاک امور’ مقام تالباڑی ,سیمبل باڑی وسرجاپور میں حضرت نائب امیر شریعت مولاناشمشاد رحمانی قاسمی مدظلہ اور قائم مقام ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی القاسمي صاحب کی خصوصی ہدایت پر زیرِ قیادت مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ ایک مؤقروفد سیلاب متاثرین تک ریلیف لےکر پہونچا ان متاثرین سے ملاقات اورمزاج پرسی کی گئی جملہ متاثرین نے وفد امارت شرعیہ کا اور تمام کارکنان کاتہ دل سے شکریہ ادا کیا اوردعائیں دیں .
امور بلاک کا یہ خطہ دریاکے کٹاؤکی وجہ سےبری طرح متاثرہواہےجس کی بنا پر لوگ نقل مکانی پر مجبورہیں مگر دریا میں پانی کا بہاؤ اس قدر تیزہے کہ جس جگہ پر باشندوں نے پناہ لی تھی دوبارہ وہ بھی اس کی زد میں آرہا ہے ایک بڑی آبادی کےبےگھر ہونے کی دہلیز پر آ پہنچی ہے جن کے پاس زمین نہیں ہے ان کی پریشانی حددرجہ بڑھی ہوئی ہے امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ کے اس وفد نے دریاکا معائنہ بھی کیا اور اپنے بیان میں ارباب اقتدار کو بھی اس جانب متوجہ کیا کہ بہار حکومت اور اس حلقہ کے سیاسی نمائندے ترجیحی بنیاد پر ان پریشان حال لوگوں کی آبادی کو محفوظ رکھنے اور دریا کے بڑھتے کٹاؤ پر بند باندھنے کی عملی کوشش کریں خصوصی طورپرسیمل باڑی اور سرجاپور جودوآبہ والا علاقہ ہے دو دریاؤں کے درمیان ہونے کی وجہ سے پورے طور پر خطرے میں ہےلوگ رفتہ رفتہ دوسرے مقامات پر منتقل ہورہے ہیں ان دونوں علاقوں کی تقریباًً چار بستیوں کے پیسنٹھ (65) خاندان کو فی خاندان پندرہ پندرہ سوروپئے نقد رقوم اور تین تین جوڑے کپڑے امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی جانب سے متاثرین کے درمیان تقسیم کئے گئے جس کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا
واضح رہے کہ امارت شرعیہ کا شعبۂ خدمت خلق سو سالوں سے آفات سماوی اور زمینی ناگہانی حالات میں ہمیشه پیش پیش رہا ہے اور بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی بنیاد پر خدمت خلق کا فریضہ ملک بھرمیں اپنی بساط بھر ادا کرتا رہا ہے
تقسیم ریلیف میں امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی،مولانامزمل حسین قاسمی مبلغ امارت شرعیہ
دارالقضاء امور پورنیہ کے قاضی شریعت مفتی فضل نورانی صاحب مفتی شمس توحید صاحب ناظم دارالعلوم اموراور
انقلاب کے نمائندہ مولانا توصیف ندوی مدرسہ سراج العلوم تالباڑی کے صدر المدرسین مولانا ذاکر حسین ندوی حاجی ظہرالدین وغیرہ موجود تھے