بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتامارت شرعیہ میں تمام اراکین شوریٰ کی میٹنگ 30؍ستمبر کو

امارت شرعیہ میں تمام اراکین شوریٰ کی میٹنگ 30؍ستمبر کو

آپسی اتحاداورامار ت کے استحکام کے لیے یہ فیصلہ ضروری :نائب امیر شریعت
پریس ریلیز، پھلواری شریف،پٹنہ ۲۸؍ستمبر۲۰۲۱ء
امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مسلمانوں کا دینی ، شرعی کارگزارو فعال ادارہ ہے جس نے ملت کی سر بلندی و حفاظت کے لئے تاریخی رکارڈ قائم کیا ہے نیز ملت کی شیرازہ بندی اورمسلمانوں کی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا امارت شرعیہ کا مشن رہا ہے۔
امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ کے لیے آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کامعاملہ درپیش ہے ،اس سلسلہ میں چند اراکین شوریٰ کی طر ف سے ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۱ء کو انتخاب امیر کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس کی تیاریاں بھی چل رہی ہیں، اسی درمیان دوسرے کچھ اراکین شوریٰ نے ۹؍اکتوبر ۲۰۲۱ء کو انتخاب امیر کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے، ایک اعلان جھارکھنڈ کی طرف سے ۷؍اکتوبر ۲۰۲۱ء کا بھی آیاہے۔امارت شرعیہ کیلئے تین الگ الگ تاریخوں میں انتخاب امیر کا اعلان بتاتا ہے کہ امت میں زبردست انتشار ہے اور خود شوریٰ کے اراکین کئی حصوں میں منقسم ہیں اور الگ الگ رائے رکھتے ہیں،اس طرح ملت کا شیرازہ بکھرتا جا رہا ہے اور خطرہ ہے کہ امارت شرعیہ کئی حصوں میں تقسیم نہ ہوجائے۔ اس دردناک صورت حال سے ملت میں بڑی بے چینی پائی جارہی تھی،علماء ودانشور ان اورعوام وخواص کے طبقے میں سے ہرکوئی بے چین نظر آرہا تھا،اور یہ صورت حال انہیں پریشان کئے ہوئی تھی ،آپس میں اتحاد کی کوشش کی کہ دونوں جانب سے پانچ پانچ لوگ بیٹھ کر اتحاد و اتفاق کی راہ نکال لیں مگر یہ کوشش بھی ناکام رہی ،اس خطرناک صورت حال کے پیش نظر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ۳۰؍ستمبر کو تمام اراکین شوری کاہنگامی اجلاس طلب کیا جائے، تاکہ تمام اراکین شوری مل بیٹھ کر ایک ہی تاریخ پر متفق ہو جائیں، اورملت کے شیرازہ کو منتشر ہونے سے روک سکیں، اس اجلاس سے میرا مقصد حاشا وکلا اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ امارت شرعیہ کو اختلاف و انتشار سے محفوظ رکھا جائے،اور اپنی صف میں اتحاد کے لئے ہر ممکن تدبیر کی جائے تاکہ انتشار کے اس ماحول میں اپنی ذمداریوں سے عنداللہ و عندالناس بری الذمہ رہوں۔
اس لئے تمام اراکین شوری سے درد مندانہ گزارش ہے کہ ۳۰؍ستمبر کو ۱۰؍بجے دن میں مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں تشریف لائیں،اختلاف کو ختم کرنے میں تعاون کریںاور اتحاد کی اس کوشش کو کامیاب فرمائیں۔
دعوت نامہ اراکین شوری کی خدمت میں بھیجاجارہاہے،فون سے بھی اس کی اطلاع دی جارہی ہے،اگر دعوت نامہ کسی وجہ سے نہ مل سکے، یا فون سے رابطہ نہ ہوسکے، توپہلے کے وائرل شدہ ویڈیو اور اس اخباری بیان کو ہی دعوت نامہ سمجھا جائے،اور ۳۰؍ستمبر ۲۰۲۱ء؁ کی میٹنگ میں شرکت کی زحمت کی جائے۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے