ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہومبریکنگ نیوزامارت شرعیہ سے ماہانہ وظیفہ پانے والے قدیم محتاجان و بیوگان20 محرم...

امارت شرعیہ سے ماہانہ وظیفہ پانے والے قدیم محتاجان و بیوگان20 محرم 1444 ہجری تک تجدید کے لیے درخواست جمع کریں:محمد شبلی القاسمی

 

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانامحمد شبلی القاسمی صاحب نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ امارت شرعیہ ایک عظیم ملی وفلاحی ادارہ ہے،یہاں سے دیگر اہم کاموں کی طرح محتاجگان کی وقتی امداد کے ساتھ حضرت امیر شریعت کی منظوری سے باضابطہ ماہانہ وظیفہ بذریعہ بینک دیا جاتا ہے،اس سلسلہ میںامیر شریعت بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت کے مطابق نئے سال 1444 ہجری کیلئے وظائف کی درخواستیں وصول کرنے کی کارروائی شروع کی جارہی ہے،اس لئے امارت شرعیہ سے جن بیواؤں اور محتاجوں کو ماہانہ وظیفہ ملتا آرہا ہے اگر ان کی ضرورت واقعی باقی ہے، وہ مدد کے محتاج ہیں اور آئندہ اپناوظیفہ جاری رکھوانا چاہتے ہیں تو تجدیدکا فارم بھر کر اپنے آدھار کارڈ اور بینک پاس بک کی کاپی کے ساتھ20 محرم الحرام1444 تک امارت شرعیہ بھیج دیں ۔

وظیفہ فارم میں موجودسبھی خانوںکو صاف صاف بھریں ،اگر خود سے نہ بھر سکیں تو کسی جانکار سے بھر والیں، خاص طور سے اکاؤنٹ کی تفصیلات(اکاؤنٹ میں موجودنام، اکاؤنٹ نمبر، بینک کا نام ، بینک کاپتہ،آئی ایف ایس سی کوڈ) صاف صاف بھریں، وظیفہ کا فارم امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر سے یا اپنے ضلع کے دار القضائ سے حاصل کر لیں اور علاقہ کے قاضی، ارکان شوریٰ، گاؤں کے نقیب ،بلاک یا ضلع کمیٹی کے صدر ،سکریٹری یا معزز شخصیات سے تصدیق بھی کرا لیں اور بذریعہ پوسٹ یادستی ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف،پٹنہ۔801505 کے پتے پر بھیجیں ۔

یاد رکھیں جن کی تجدید کی درخواست موصول نہیں ہو گی ان کا وظیفہ آئندہ سال1444 ہجری کے لیے جاری نہیں ہوگا۔مزید معلومات کے لیے 0612-2555668, اور 8298969227، 7903621729پر رابطہ کریں۔ یہ اطلاع دفتر نظامت سے مولانا محمد ارشد رحمانی آفس سکریٹری امارت شرعیہ نے دی ہے۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے