بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوممضامین ومقالاتاللہ کی نعمتوں کا شکریہ اداکیجئے!

اللہ کی نعمتوں کا شکریہ اداکیجئے!

ابوالکلام قاسمی شمسی

مال و دولت اور منصب و عہدہ بڑی نعمت بھی ھے اور بڑا فتنہ بھی ھے ،اللہ تعالی جس کو نوازتا ھے ،وہ خوش نصیب ہیں ،مگر اللہ ان سے نواز کر آزمائش میں بھی ڈالتا ھے ، زیادہ خوش نصیب وہ لوگ ھوتے ہیں جو ان کی قدر کرتے ہیں ،جو ان کی قدر نہیں کرتے ہیں ،ان کے لئے یہ بڑا فتنہ ھے ،اب تک کا تجریہ یہی ھے کہ بہت کم لوگ ان نعمتوں کی آزمائش میں کامیاب ھوئے ہیں،بلکہ اکثر ایسا دیکھنے میں آیا ھے کہ بہت سے لوگ ان میں اس قدر مگن ھو جاتے ہیں کہ ان نعمتوں کی دنیا میں جانے کے بعد خوش نما دلفریب دنیا ھی دنیا نظر آنے لگتی ھے اور گزشتہ زندگی کو بھی بھول جاتے ہیں اور پوری طرح مصلحت کے شکار ھو جاتے ہیں ،اور وہی کہنے اور کرنے لگتے ہیں جو ان سے کہنے یا کرنے کے لئے کہا جاتا ھے یا جس میں وہ اپنے کیریر کو بڑھتا ھوا دیکھتے ہیں ، ہمارے سماج اور معاشرے میں بہت سے لوگ موجود ہیں جو دوسروں لوگوں سے زیادہ خطرناک ہیں ، اور یہ سب مصلحت اور چاپلوسی کا نتیجہ ھوتا ھے ، جس کی وجہ سے وہ تو اپنا کچھ فائدہ حاصل کر لیتے ہیں مگر ملی کاز کو نقصان پہنچا دیتے ہیں ، اسی لئے اللہ تعالی نے بار بار اپنی نصیحت میں تذکیر بالاء اللہ اور تذکیر بایام اللہ سے کام لیا ھے ، تاکہ لوگ اس کو یاد کر کے ذہن میں رکھیں کہ یہ سب جلد ختم ھو جانے والی چیز ھے ،باقی رھنے والی چیز وہی تقوی ،نیک نامی اور خیر و فلاح ھے،اس لئے ھماری ذمہ داری ھے کہ ھم اللہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کریں اور جو کچھ اللہ نے عطا کیا ھے ،اس کی قدر کریں ،

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے