الفلاح فرنٹ کے یو ٹیوب چینل لانچ ہونے پر متعدد افراد کا ردعمل

38

الفلاح فرنٹ کے یو ٹیوب چینل لانچ ہونے پر متعدد افراد کا ردعمل

مرزا تابش،احتشام کلام، محمد وقار اورمبارک خان نے پیش کی مبارکباد

نئ دہلی،22نومبر (نامہ نگار) الفلاح فرنٹ نے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بعد اب یو ٹیوب چینل The Thinkerلانچ کیا ہے۔ ۔فرنٹ نے گزشتہ شب تنظیم کا ذاتی یو ٹیوب چینل(دا تھنکر) لانچ کیا ہے۔چینل کے لانچ ہونے پر الفلاح فرنٹ کے کارکنان میں جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے اس موقع پر ۔چینل کی لانچنگ کے موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے رکن مرزا تابش نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس چینل کے ذریعہ اب مزید افراد کی مدد ہو سکے گی۔بلڈڈونیٹ گروپ رکن اور نوجوان لیڈر احتشام کلام نے کہا کہ TheThinker چینل کو عوام زیادہ سے زیادہ سبسکرائب کریں۔بلڈ ڈونیٹ گروپ رکن اور شبلی کالج کے طلباء لیڈر محمد وقار نے کہا کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ نے عوام کیلئے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دی ہے اسی طرح سے یہ چینل The Thinkerبھی عوام کی بے لوث خدمت کرےگا۔راشٹریہ علماء کونسل کے مبارک خان نے بھی عوام سے چینل کو پرموٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔بتاں کہ الفلاح فرنٹ ایک سماجی تنظیم ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے۔لاک ڈائون میں تنظیم نے متعدد افراد تک راشن پہنچایا۔اس کے علاوہ غرباء کی مالی مدد ،تعلیم،بلڈ ڈونیٹ گروپ وغیرہ اس کی سرفہرست خدمات ہیں۔الفلاح فرنٹ کا چینل لانچ ہونے پر،ضیاء خالد،عرفان رانا،عادل شیخ،یاسر پٹھان،ابو حمزہ، ابو شحمہ قریشیی محمد سلمان، ہاشر جمال،یاسر نواز،سجیت شان،اشرف آعظمی و دیگر نے مبارکباد پیش کی۔