الفلاح فرنٹ کے زیر اہتمام کمبل تقسیم مہم کی شروعات جلد

30

الفلاح فرنٹ کی کمبل تقسیم مہم سے جڑیں عوام : ذاکر حسین نبراس امین اعظمی کی رپورٹ

نئ دہلی،26نومبر (نامہ نگار) گزشتہ چار سالوں کی طرح لگاتار پانچویں سال بھی الفلاح فرنٹ کے زیرِ اہتمام “کمبل تقسیم”مہم کی شروعات بہت جلد ہونے کی امید ہے۔اس بات کی اطلاع الفلاح فرنٹ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ ملی۔بتا دیں کہ الفلاح فرنٹ ایک فلاحی تنظیم ہے جو مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر لوگوں کی مدد کرتی ہے۔فرنٹ کے زیرِ انتظام بلڈ ڈونیٹ گروپ بھی چلتا ہے،گروپ کے ذریعہ اب تک 113 مریضوں کو خون دیا جا چکا ہے۔گروپ اترپردیش کے مختلف اضلاع کے علاوہ دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں کام کر رہی ہے۔الفلاح فرنٹ نے لاک ڈائون میں بے شمار پریشان حال افراد تک اشیائے خوردنی پہنچانے کے علاوہ دیگر طریقے سے مدد کی۔الفلاح فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے کہا کہ تنظیم نے قیام کے دن سے اب تک زندگی کے مختلف شعبے میں عوام کی مدد اور رہنمائی کی ہے۔انہوں نے کمبل تقسیم مہم کو لیکر بات کرتے ہوئے کہا ہم گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی غرباء اور ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کریں گے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے عوام سے الفلاح فرنٹ سے جڑنے کی اپیل دہرائ ہے۔