الفلاح فرنٹ کے تحت چلنے والے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے کارکنان نے خون عطیہ کر مریض کی بچائ جان

32


الفلاح فرنٹ کے تحت چلنے والے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے کارکنان نے خون عطیہ کر مریض کی بچائ جان

بلڈ ڈونیٹ گروپ اور دا تھنکر یوٹیوب چینل سے جڑیں عوام:ابو شحمہ قریشی

اعظم گڑھ ،19نومبر (نامہ نگار)بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فرنٹ ماہل یونٹ کے سرگرم وفعال رکن ابو شحمہ قریشی اور دلشاد قریشی عرف شیرو کی انتھک کوششیں ایک مریض کی جان بچ جانے کا سبب بنیں .گزشتہ دنوں ضلع اعظم گڑھ کے پھولپور میں ایک مریض کو O positive بلڈ کی ضرورت پیش آئ مریض کے اہل خانہ نے امید کی کرن لیکر الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے رابطہ قائم کیا
انکی درخواست کے بعد ابو شحمہ قریشی صاحب کی مسلسل کوششوں کے سبب بلڈ کا انتظام ہو پایا۔گروپ کے سرگرم کارکنان ابو زید قریشی عظیم قریشی تابش قریشی نے ہاسپیٹل پہونچ کر اپنے قیمتی خون کو عطیہ کیا
اس موقع پر گروپ کے بانی ونیشنل کنوینر ذاکر حسین نے ان لوگوں کو انکی عظیم خدمات پر مبارکباد پیش کیں اور انکے روشن مستقبل کی دعا کی ساتھ ہی ماہل یونٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ماہل یونٹ نے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں ہیں۔اور کئی مرتبہ موت و حیات کی جنگ لڑ رہے مریضوں کو خون کا عطیہ دیکر انکی ایک نئی زندگی کا سبب بن چکے ہیں۔اس موقع پر ابو شحمہ قریشی نے الفلاح فرنٹ کے زیر اہتمام چلنے والے بلڈ ڈونیٹ گروپ اور اس کے یو ٹیوب چینل the Thinker سے لوگوں کو جڑنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اب تک 113 مریضوں کو مفت خون دیکر بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔اس موقع پر نبراس امین آعظمی نے بھی عوام سے الفلاح فرنٹ کے یو ٹیوب چینل TheThinkerسے جڑنے کی اپیل کی ہے۔