الفلاح فرنٹ کے انظر خان نے دہلی کے ایمس میں خون عطیہ کر مریض کی جان بچائی ،

43

الفلاح فرنٹ کے انظر خان نے دہلی کے ایمس میں خون عطیہ کر مریض کی جان بچائی ،

بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑیں عوام:
عادل شیوراج پوری

نئ دہلی،13 نومبر (نامہ نگار) الفلاح فرنٹ کا بلڈڈونیٹ گروپ اب اپنا قدم قومی دارالحکومت میں جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔گزشتہ روز دہلی کے ایمس میں بھرتی راجستھان کے ایک مریض کو خون کی سخت ضرورت تھی۔مریض کے سر پرست احسان علی شیخ نے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین سے رابطہ کیا۔اس کے بعد الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ دہلی یونٹ سرگرم ہوئ۔آخیر میں الفلاح فرنٹ کے انظر خان نے ایمس اسپتال پہنچ کر راجستھان کے مریض کو اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔اس موقع پر احسان علی شیخ نے انظر خان سمیت پوری بلڈ ڈونیٹ گروپ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انظر خان کے اس عظیم کام پر ذاکر حسین نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے خوش قسمت انسان ہے جو دوسروں کے کام آ سکے۔انظر خان کو آج کے نوجوانوں کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہئے۔عادل شیوراج پوری نے کہا کہ اس مفاد پرستی کے دور میں ایک اجنبی انسان کو خون عطیہ کرنا بہت بڑی بات ہے۔حافظ ابصار نے کہا کہ انظر خان کی اس عظیم خدمت پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ابو شحمہ قریشی نے کہا کہ ذاکر حسین کی محنت اب رنگ لا رہی ہے اور گروپ دہلی تک کا سفر اس بات کا ثبوت ہے۔نعمان سنجری ،ضیاء خالد محمد عبداللہ،محمد عبیداللہ وغیرہ نے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر ماسٹر عالم زیب،حافظ ذیشان،عبدالرحیم خان،محمد سلمان،فراز خان ،محمد عمر و دیگر نے کہا کہ انظر خان ہی آج کے زمانے کے اصلی ہیرو ہیں۔