الفلاح فرنٹ صدروبلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین کو صدمہ

66

الفلاح فرنٹ صدروبلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین کو صدمہ

آعظم گڑھ،19 مارچ(پریس ریلیز) الفلاح فرنٹ صدرو بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین کے والدِ محترم محمد حسین عرف پٹھن خاں کا گزشتہ بدھ کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔مرحوم سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔پسماندگان میں چار بیٹےاورچار بیٹیاں ہیں۔پیشے سے صحافی ذاکر حسین سب سے چھوٹے ہیں۔واضح رہے کہ محمد حسین عرف پٹھن خاں کا شمار علاقے کی سرکردہ شخصیات اور بہادر لوگوں میں ہوتا تھا۔ان کی بہادری کے کئ قصے مشہور ہیں۔مرحوم کا تعلق آعظم گڑھ کے تحصیل نظام آباد کے موضع سیدھا سلطان پور سے تھا۔آپ یوسف زئ قبیلے سے تھے۔اسلامی اسکالر صدر الدین اصلاحی،مدرستہ الاصلاح کے بانی مولانا شفیع،شاعر خلیل الرحمٰن آعظمی ،شاعر اور نغمہ نگار شکیل آعظمی کا تعلق انہیں کے خاندان سے ہے۔مرحوم نے علاقے کی تعلیم پر بھی کافی کام کیا۔جونپور کے آزاد واقع درسگاہ کے بانیان میں سے ہیں۔سیدھا سلطان پور میں بھی انہوں نے ایک مدرسہ اشتیاق العلوم کا قیام کیا لیکن وہ زیادہ دن چل نہیں سکا۔