الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ )کے کارکنان نے 80, کیلو میٹر کا سفرکرکے خون عطیہ کیا

42

بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ممبر شکیل احمد,کاشف،ساحل اور منظر کمال کو آئیڈیل بنائیں نوجوان:ذاکر حسین

نئ دہلی ،10مئ (نامہ نگار) الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے شکیل احمد اپنے ساتھ منظر اور محمد فیضان کو لیکر لگ بھگ 80 کیلو میٹر تک کا سفر طے کرکے اعظم گڑھ نظام آباد کے مریض کیلئے خون عطیہ کیا تو وہی الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ )کے شکیل نے مئو میں ہی اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔اس موقع پر جمال اختر،ضیاء خالد،ابو شحمہ قریشی ندیم انصاری،ندیم ارشد،محمد ناصر،عادل شیخ،عرفان رانا،فیضان ملک،محمد عادل شیوراج پور،احتشام کلام ،طارق پٹھان،خان عثمان،مرزا تابش ،ابو بکر،عمار جاوید،عادل ریحان،محمد کیف جنرسلٹ،حافظ وامق شیرازی ،اکھیلیش موریا،سجیت شان ،زعیم شیرازی، سراج احمد،انظر خان،عبدالرحمن،عارض اصلاحی،نبراس امین آعظمی،محمدافضل اصلاحی وغیرہ نے مذکورہ عظیم انسانوں کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔بتا دیں کہ آعظم گڑھ کے نظام آباد با شندہ محمد طالب کو خون کی ضرورت تھی ،انہوں نے بہت کوششیں کیں لیکن خون کا انتظام نہیں ہو سکا۔پھر الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کی ٹیم سے رابطہ کیا تو گروپ کے فعال رکن شکیل احمد ،منظر کمال وغیرہ مئو سے چل کر آعظم گڑھ آئےاور منظر کمال نے انسانیت کا نمونہ پیش کرتے ہوئے اپنا خون عطیہ کیا۔اس کے علاوہ جونپور کے شاہ گنج میں بھی الفلاح فرنٹ کے کارکنان کاشف شہزاد خان اور محمد ساحل نے دو یونٹ خون عطیہ کر ایک عورت کی جان بچائ۔ بتا دیں کہ الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کا قیام ذاکر حسین کے ذریعہ ہوا۔قیام کے بعد سے اب لگ بھگ 109 مریضوں کو مفت میں خون دے کر پریشان حال لوگوں کے چہروں پر خوشیوں کی شمعیں بکھیری گئ ہیں۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے شکیل احمد،منظر کمال،محمد فیضان ،کاشف شہزاد خان اور محمد ساحل۔۔کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کو گروپ کے ممبران ہر طرح کا تعاون کریں۔بزنس میں،تعلیم میں ان کو سپورٹ کریں،کیونکہ اس طرح کے لوگ آگے جائیں گے تو پوری قوم اور انسانیت کو فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر یاسر پٹھان اور ضیاء خالد نے عوام سے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔