الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ) ایک بار پھر بنا انسانیت کی مثال

99

 

محسن ،شعیب،زید،ارقم،سہران اور رضوان ہم سب کیلئے مشعل راہ:ذاکر حسین

آعظم گڑھ،25جون (نامہ نگار) الفلاح فرنٹ کے زیر اہتمام چلنے والے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے ایک بار پھر انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔گروپ کے رکن محسن خان،شعیب خان،ابو زید ماہولی،محمد رضوان خان،ارقم اور سہران وغیرہ نے اپنا قیمتی خون دے کر انسانیت کا ثبوت پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے رکن محمد
رضوان خان نے لکھنئو میں آعظم گڑھ کے روناپار باشندہ محمد ساجد کو اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔وہیں آعظم گڑھ کے صدر اسپتال میں محسن خان،شعیب خان اور ابو زید ماہولی نےآعظم گڑھ کی باشندہ مس فرحت کیلئے اپنا قیمیتی خون ڈونیٹ کیا۔محمد ارقم اور سہران نے بھی ایک ضرورت مند کو اپنا خون دیا۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین، ماسٹر عالم زیب خان ،فراز خان ایس ایس پی وغیرہ صدر اسپتال آعظم گڑھ میں موجود ریے۔بتا دیں کہ الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اب تک 204 مریضوں کو مفت میں خون دیا ہے۔بلڈ ڈونیٹ گروپ کا قیام سماجی کارکن اور صحافی ذاکر حسین کے ذریعہ 28 ستمبر 2019 میں ہوا تھا۔گروپ اس وقت اتر پردیش کے متعدد اضلاع سمیت دیگر صوبوں میں کام کر رہا ہے۔گروپ سے جڑنے کے خواہشمند افراد 8368463763 پر میسیج کر سکتے ہیں۔