بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتالعرفان اورنگ آباد کے طلبہ سے خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشیں کااہم...

العرفان اورنگ آباد کے طلبہ سے خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشیں کااہم خطاب

مورخہ 20/ اگست 2021

آج حضرمولانا احمد ولى فيصل رحمانى صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر كى العرفان كيمپيس خلدآباد آمد ہوئی،اس موقع پر آپ كے ساتھ اورنگ آباد كى معروف ملى و سماجى شخصيت مولانا محفوظ الرحمن فاروقى صاحب بھى تھے، آپ كى آمد پر العرفان كيمپيس ميں خوشى كى لہر دوڑ گئی، طلباء، اساتذہ اور ادارہ كے ذمہ داران نے آپ كا پرتپاك استقبال كيا، احمد محي الدين صاحب نے حضرت كى خدمت ميں شال اور گلدستہ پيش كيا، اس موقع پركيمپس كى مسجد عمر بن الخطاب ميں آپ كا خطاب بھی ہوا،خطاب کرتے ہوئے  آپ نے قرآن و حديث كى روشنى ميں علم كى اہميت و افاديت پر روشنى ڈالى، آپ نے فرمايا :كہ تعليم كا اصل مقصد اللہ كى رضا حاصل كرناہے، اسى طرح احساس ذمہ دارى كے ساتھ تعليمى امور كو صحيح وقت پر انجام دينا، ہمہ وقت تعليم و تعلم پر توجہ مركوز ركھنا اورہميشہ اعتدال كے ساتھ سارے كاموں كو انجام دينا كاميابى كى شاہ كليد ہے۔ اسى طرح آپ نے قرآن مجيد كى آيت جس كا مفہوم يہ ہے كہ ميرى نماز، ميرى قربانى، اورميرى ندگى و موت سب اللہ كے ليے ہے، پيش كركے حاضرين كو مخاطب كرتے ہوئے فرمايا كہ اس آيت كے مطابق اگر ہم اپنى زندگي كو ڈھال ليں اور ہميشہ اس آيت كو سامنے ركھتے ہوئے كام كريں تو كام ميں لطف محسوس ہوگا، اخلاص پيدا ہوگا، اور آسانى كے ساتھ كام پايہ تكميل تك پہونچ جائے گا، آپ نے طلبہ كو متوجہ كرتے ہوئے فرمايا :کہ الحمد للہ آپ حضرات بہت خوش نصيب ہيں كہ آپ كو يہاں اسلامى ماحول ميں خود كو پروان چڑھانے، مضبوط تعليم حاصل كرنے، اور اپنے مستقبل كو روشن كرنے كا موقع ملا، ان ايام كو غنيمت جانتے ہوئے اور اس ادراہ كى قدر كرتے ہوئے پورى محنت و لگن، دلچسپى و شوق سے تعليم حاصل كرنے پر ہى اپنى توجہ مركوز ركھيں، اس كے بعد آپ نے كام كے طريقہ كار كے خدو خال كو واضح كيا۔
اس موقع پر حضرت نے ديگر مہمانوں كے ساتھ پرنسپل محمد اظہر الدين كے ہمراہ العرفان كے پورے كيمپس كى زيارت كى، اور ادارہ كے دوسرے شعبہ جات كى سرگرميوں سےواقفيت حاصل كى، آپ نے ادارہ كى كاوشوں كو سراہتے ہوئے نيک خواہشات كا اظہار فرمايا۔
مغرب كى نماز كے بعد اورنگ آباد كے علماء كرام عمائدين شہر، ودانشوران اور مفكر اسلام حضرت مولانا محمد ولى رحمانى صاحب رحمۃ اللہ عليہ كے خليفہ و مجاز حضرت مولانا محمد عمريں محفوظ رحمانى صاحب سے حضرت كى خصوصى ملاقات ہوئى، جس ميں ملك كے موجودہ حالات و چيلينجيز اور تقاضے پر تبادلہ خيال ہوا۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے