الحاج حسن احمد قادری ؒکا انتقال پرملال ،جمعیۃ علماء کیلئے خسارہ :مولانا محمد ناظم

42

(پٹنہ)پریس ریلیز
جمعیۃ علما ء بہار کے جنرل سکریٹری اور جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے جمعیۃ علماء بہار کے ناظم اعلیٰ(الف) الحاج حسن احمد قادری کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،انکی وفات کی خبر سنتے ہی جامعہ قاسم العلوم پٹنہ کے بانی و مہتمم و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کے حکم کے مطابق جامع مسجد،جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ میں طلباء واساتذہ نے آیت کریمہ کا ورد کیا اور مرحوم کےلئے مغفرت کی دعا ء کی گئی،اظہار تعزیت کرتے ہوئےمولانامحمد ناظم صاحب قاسمی نے کہاکہ قادری صاحب کی وفات سے جماعتی اور ملی کاموں کا جو خسارہ ہو اہےاسکا پُر ہونابظاہرمشکل نظر آتاہے،مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی نے کہاکہ مرحوم نے ایک طویل مدت تک جمعیۃ علماءبہار کے ایک عظیم منصب پر رہکر قوم وملت کی خدمات انجام دی ہیںاللہ تبارک وتعالیٰ ضرور باالضرواسکا اجرعطاءفرمائیگا،مولانا نے بتلایا کہ احقر کو کئی سال الحاج حسن احمد قادریؒ کے ساتھ جمعیۃ علماءکاکام کرنے کا موقع ملاتھاوہ بڑے ہی خوش اخلاق تھے ، اور بہتر انداز میں کام کو پائےتکمیل تک پہنچانے کی مہارت رکھتے تھے ۔برادر محترم حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نوراللہ مرقدہ سابق صدر جمعیۃ علماء بہاروسابق صدر دینی تعلیمی بورڈبہار سے بہت اچھےمراسم تھے ،آپ سے گھنٹوں کسی معاملہ میںباتیں کرتے اور مشورہ کرکے کام کو انجام دیتے تھے،مرحوم حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نوراللہ مرقدہ اور ان کے رفقاءکے تعاون سے پٹنہ میںکئی کامیاب اجلاس کرائے،اور مرحوم نے حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نوراللہ مرقدہ کے تعاون سے مدنی مسافر خانہ میں دینی تعلیمی بورڈ کے دفتر کیلئے ایک روم بھی بنایا،حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نوراللہ مرقدہ سابق صدر جمعیۃ علما ء  بہار کے کام کو سراہتے ہوئے قادری صاحب کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے کام کرنے اور اسکو پائے تکمیل تک پہونچانے کی جو صلاحیت آپکو دی ہے وہ کسی اور میں نظر نہیں آتی ،مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی نے بتایا کہ مرحوم بڑے متحرک اور فعال شخصیت کے مالک تھے جب بھی حالات خراب ہوتے تو پورے بہار کا دورہ کرتے اور حالات کا علم رکھتے، میرے چچا حضرت قاری صالح صاحب اعزازی ؒ کی زندگی میں حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نوراللہ مرقدہ کے ساتھ آپ کےآبائی گاؤں کوروڈیہ ،بھاگل پور بھی کئی موقع پر تشریف لے گئےاور خود کام کو بہتر طریقہ سے انجام دیا اور دوسروں کو بھی کام کرنے کی تاکید کرتے،جمعیۃ علما ء بہار کے صدر محترم حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال قاسمی صاحب نے مرحوم کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مرحوم پوری زندگی ملی اور سماجی کام کرتے رہےاور پوری مستعدی کے ساتھ کام کو انجام دیتے رہے،انکا اس دنیا سے چلاجانا یقیناًملت اسلامیہ کیلئے بڑا خسارہ ہے،ان کے علاوہ مولانا رضوان قاسمی مہتمم جامعہ صفہ،مولانا محمد ذاکر حسین صاحب صدرمدرس جامعہ قاسم العلوم پٹنہ ،مولانا اظہار عالم قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ ،مولانا محمد سالم صاحب ،مولانا عبد الجبار صاحب،حافظ یاسر،مولانا قاری محمد انور ،انجینئر آفتاب الرحمٰن صاحب،عالم گنج پٹنہ،وغیرہ قادری صاحبؒ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت اوربلندی درجات کے لئے دعائیں کی ،اور اہل خانہ کے لئے صبر کرنے کی دعا کی ،جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری جناب مولانامحمد ناظم صاحب قاسمی تمام مؤمنین باالخصوص جماعتی احباب ،ضلعی صدورو نظماءاور عاملہ اور منتظمہ کے اراکین اور مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران سے مرحوم الحاج حسن احمد قادری ؒ کی مغفر ت اور بلندی درجات کیلئے دعاؤں کے اہتمام کی گذارش او ر اپیل کی ہے۔