جمعرات, 29, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتالجامعۃ الفاروقیہ میں تمام طلبہ اور اساتذہ کے درمیان مفت کپڑوں کی...

الجامعۃ الفاروقیہ میں تمام طلبہ اور اساتذہ کے درمیان مفت کپڑوں کی تقسیم

*پریس ریلیز*

 15/02/2022

*الجامعہ الفاروقیہ میں تمام طلباء اور اساتذہ کے درمیان مفت کپڑوں کی تقسیم* ۔

بروز منگل : ضلع ارریہ کے مشہور دینی و عصری تعلیمی ادارہ الجامعۃ الفاروقیہ منت نگر ریہی رجوکھر میں ایک رفاہی پروگرام کا انعقاد کر کے مدرسہ میں زیر تعلیم تمام طلبہ اور اساتذہ میں مفت لباس کی تقسیم کی گئی۔ *اس موقع پر بہار اسٹیٹ ایلیمنٹری ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد جعفر رحمانی کے ہاتھوں طلباء محمد قیصر، محمد انظر، محمد قمر، محمد سرمد، محمد راحیل، مصباح الاسلام* و دیگر تمام طلباء اور اساتذہ میں تقسیم عمل میں آئی۔ *مہمان خصوصی محمد جعفر رحمانی نے کہا کہ یہ مدرسہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کے کھانے پینے، علاج معالجے اور کپڑوں کا بھی انتظام کرتا ہے۔ یہاں دینی اور دنیاوی دونوں طرح کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اچھے اخلاق و اقدار کے علاوہ بچوں کو اچھا شہری بننے کی تربیت بھی دی جاتی ہے*۔ *مدرسہ کے ناظم مولانا محمد شاہد رحمانی قاسمی نے کہا کہ اس مدرسہ نے علاقے کے طلباء کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں سے آنے والے بچوں کو ہاسٹل میں رکھ کر بہترین تعلیم وتربیت فراہم کرنے میں ایک مثال قائم کی ہے*۔

دریں اثناء پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے *مفتی عبد الماجد رحمانی قاسمی صاحب نے کہا کہ خدمت خلق اہم ترین عبادت ہے۔ اسلام نے اس کی بڑی ترغیب دی ہے، اللہ عزوجل ان بندوں پر اپنا خاص رحم و کرم فرماتے ہیں اور ان کی عمر و اقبال میں ترقی عطا فرماتے ہیں جو بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں، ضرورت مندوں کو کپڑے پہناتے ہیں*، *الجامعہ الفاروقیہ* جس طرح قوم و ملت کے نونہالوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اپنی مثال آپ ہے اسی طرح تمام طلبہ و اساتذہ کے درمیان مفت جوڑوں کی تقسیم کر کے انہیں مزید لگن اور جدو جہد کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے، *اس کے لئے ادارے کے سرپرست و روح رواں نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں، جو ادارے کے تمام طلبہ و اساتذہ کی ہر طرح کی ضروریات کے لیے مسلسل فکر مند رہتے ہیں*۔

  اس موقع پر مہمانان گرامی *جناب قاری محمد ارشاد رحمانی صاحب، الحاج محمد ہاشم صاحب ریہی، مولانا عمر فاروق قاسمی، مولانا محمد دانش قاسمی اور مدرسہ کے استاد حافظ محمد آزاد و ماسٹر شاہنور وغیرہ موجود رہے*۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے