اقلیت فلاح کمیٹی کا چیرمین بنائے جانے پر ایم ایل اے محمد آفاق عالم کو مفتی رضوان قاسمی کی مبارکباد

52

ارریہ 23 / دسمبر ( پریس ریلیز) بہار اسمبلی کی اقلیتی فلاح بہبود کمیٹی کا چیرمین بنائے جانے پر پورنیہ ضلع کے قصبہ اسمبلی حلقہ سے لگاتار چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے کہنہ مشق سیاست داں اور باآثر خانوادے سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی محمد آفاق عالم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی جمیعت علماء سیمانچل کے صدر جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے کہا کہ ایم ایل اے محمد آفاق عالم ایک صاف ستھرے کردار کے حامل سلجھے ہوئے کہنہ مشق سیاست داں ہیں ان کے والد محترم مکھیا محمد نعیم الدین صاحب مرحوم بھی بہت نیک ، سادہ مزاج ، علماء نواز اور رحم دل انسان تھے مدارس کی چاردیواری سے سیاست میں آنے والے جناب محمد آفاق عالم صاحب نے عوامی خدمت کے ذریعہ اپنی پہچان بنائی جس کے نتیجے میں علاقے کی عوام نے لگاتار چوتھی بار ان کو کامیاب کیا اور اب وہ بہار اسمبلی کی بائیس کمیٹیوں میں سے ایک اقلیتی فلاح و بہبود والی اہم کمیٹی کے چیرمین بنائے گئے ہیں جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے کہا کہ حکومت بہار اور مرکزی سرکار اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق بہت سی اسکیمیں چلاتی ہیں لیکن ان اسکیموں کا فائدہ اقلیتوں کو بہت کم پہونچتا ہے مجھے اخبارات کے ذریعے ملی جانکاری سے بے حد خوشی ہوئی کہ رکن اسمبلی و چیرمین جناب محمد آفاق عالم نے اس کمیٹی کے ممبر 12 /ارکان اسمبلى کے ساتھ خیر سگالی و تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے آئندہ 24 / دسمبر2020 کو جائزہ میٹنگ اور6/ جنوری 2020 کو اقلیتی فلاح سے متعلق منصوبوں کی خبر گیری کریں گے یقیناً اس طرح متحرک رہنے سے ریاست کی اقلیتی برادری کو فائدہ پہونچے گا اور ان سے یہی امید بھی ہے واضح رہے کہ چیرمین موصوف کا ننیہال ڈومریا سے متصل ارریہ ضلع کے مہچندہ گاؤں میں ہے اس لحاظ سے قریبی رشتہ داری کے ساتھ ہی عدم ملاقات نے فاصلہ بنا رکھا ہے رکن اسمبلی و چیرمین موصوف کے عزیز اور مقامی باشندہ محمد ریان عالم نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اقلیتی فلاحی اسکیموں کا فائدہ اب زیادہ سے زیادہ اقلیتوں کو مل سکے گا