ہومبریکنگ نیوزاعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی30 کا اپلیکیشن فارم...

اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی30 کا اپلیکیشن فارم ویب سائٹ پر دستیاب۔

رحمانی 30 پریس ریلیز 16 دسمبر 2022
سرخی: اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی30 کا اپلیکیشن فارم ویب سائٹ پر دستیاب۔
ذیلی سرخی: رحمانی 30 کا داخلہ امتحان ملک بھر میں پرانے طرز پر آف لائن منعقد ہوگا۔
رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس (رحمانی 30) آئی آئی ٹی ۔جے ای ای ،(IIT-JEE) میڈیل، (NEET) سی اے، (CA) سی ایس، (CS)کلیٹ ،(CLAT) این ڈی اے، (NDA)کی تیاری کے لئے نئے سیشن (25-2023)کے لئے اعلامیہ جاری کردیاہے۔مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رحمانی 30کا انٹرنس ٹیسٹ پرانے طرز پر حسب سہولت مختلف مراکز پر منعقد ہوگا۔ درخواست دهندگان کو امتحان کی خبر ٹیکسٹ مسیج، ای میل،اور ویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی طلبہ کا انتخاب پورے ملک سے ہوگا۔ اس انٹرنس ٹیسٹ میں وہ مسلم اقلیت طلباء وطالبات حصہ لے سکیں گے جس نے اس سال یعنی 2023 میں دسویں کلاس بورڈ کے امتحان میں شریک ہونگے۔ جس کے لیے انھیں آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔فارم کی تفصیلات رحمانی 30 کے ویب سائٹ www.rahmanimisison.org پر دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ امسال رحمانی 30 کے انجنیئرنگ کے 57/ طلباء آئی آئی ٹی ایڈوانس میں کامیاب ہوئے اور جے ای ای مینس میں 173/ طلباء کامیاب ہوئے، جبکہ میڈیکل کے سوفیصد طلباء نییٹ (NEET) کے امتحان میں کامیاب ہوئے، اور %75.45 طلبہ 90 پرسنٹائل کے ساتھ کامیاب رہے، اورکامرس آئی۔سی۔اے۔آی کوئز میں 36/طلباء نے کامیابی حاصل کی اورسی اے فاؤنڈیشن میں 31 میں 23 (74 فیصد) اور سی ایس فاؤئنڈیشن میں 34 میں 31 جبکہ سی اے انٹرمیڈیٹ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ میں 7 طلباء نے گروپ ون میں کامیابی حاصل کرکے رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس کی تاریخ میں ایک نیا باب جوڑاِ ان کامیابیوں کا اجمالی جائزہ www.rahmanimission.org پر موجود ہے۔
رحمانی 30 کا داخلہ امتحان اسٹیٹ بورڈ، سی بی ایس ای (CBSE) اور سی آئی ایس سی ای (CISCE)کے مشترکہ نصاب پر مبنی ہوگا۔ یہ سوالات ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بایولوجی،سوشل سائنس، انگریزی اور اسلامی معلومات پر مشتمل ہوگا، اس کے علاوہ مینٹل میتھ میٹکس اور ایٹی ٹیوڈ کے سوالات بھی ہونگے، خیال رہے کہ اس امتحان میں شرکت کے اہل صرف وہی طلباء وطالبات ہونگے جو امسال 2023 میں دسویں جماعت کے امتحان میں شامل ہونگے۔ رحمانی 30 کے سرپرست، امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی یہ سوچ اور فکر ہے کہ 10ویں کلاس تک کے تمام طلباء و طالبات سائنس، میتھس، سوشل سائنس مکمل نصاب پر عبور حاصل ہو۔
یاد رہے کہ رحمانی 30 کا قیام 2008 میں مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ نے جناب ابھیانند جی (سابق ڈی جی پی،بہار) کی اکیڈمک نگرانی میں کیا تھا۔ جس کا مقصد مسلم مائنورٹی کے طلباء و طالبات کو ملکی پیمانہ پر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پہنچانا تھا۔ الحمد للہ رحمانی 30 کے بینر تلے مسلم طلباء و طالبات نے انجینئرنگ، میڈیکل اور کامرس کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
مفکر ملت,امیر شریعت جناب حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب ،ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر، و سرپرست رحمانی 30 نے گذارش کی ہے کہ طلباء و طالبات، گارجین حضرات، اسکول کے ذمہ داران اور قوم کے دانشوران وائمہ کرام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ یقینا یہ مسلم مائنورٹی کے لئے ایک بڑی کامیابی اور خوش آئند مستقبل کا ضامن ہے کہ مختلف سرکاری کمیٹیوں کی جانب سے تعلیمی اور اقتصادی طور پر پسماندہ قرار دیے جانے کے باوجود اس سماج کے طلباء و طالبات نے اجتماعی طور پر اعلٰی مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کا پرچم بلند کرنا شروع کیا ہے۔ قوم کے درمیاں سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور ایک تابناک مستقبل کے لئے مضبوط و مستحکم قدم اٹھانا ہم سب کا قومی و ملی فریضہ ہے۔
توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے