ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہارات  اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی...

  اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی "آسان مسنون نکاح مہم” کا اثر زمین پر دیکھنے کو مل رہا ہے،  

 

اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی "آسان مسنون نکاح مہم” کا اثر زمین پر دیکھنے کو مل رہا ہے،

27 دسمبر 2021 کو روزنامہ ہندوستان کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر تنظیموں کی مہم کے نتیجہ میں کانپور میں امسال 45 فیصدی نکاح مسجدوں میں منعقد ہوئے، رپورٹ کے مطابق اس تحریک کے نتیجے میں 6 سے 7 ہزار نکاح مسجدوں میں منعقد ہوئے ہیں اور جہیز کے لین دین میں بھی کمی واقع ہوئی ہے،

اس رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری و کل ہند کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ

نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی طرف سے پورے ملک میں "آسان مسنون نکاح مہم” جاری ہے،

اور اس کے اچھے اثرات و نتائج سامنے آرہے ہیں،خاص طریقہ پر مسلم اکثریتی صوبہ اترپردیش میں اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،

اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کے ذمہ داران و اراکین بالخصوص مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مولانا مہدی حسن عینی قاسمی اور دیگر رفقاء کی کاوش کے نتیجہ میں پورے صوبہ میں بیداری پیدا ہوئی ہے،

حال ہی میں ضلع کانپور سے ملی اطلاعات کے مطابق اس مہم کا یہ خوشگوار اثر ظاہر ہوا ہے کہ کئی ہزار نکاح مسجدوں میں سادگی سے ہوئے اور جہیز کے لین دین کے سلسلے میں بھی ذہن و فکر میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے،اور ہندی روزنامہ ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق اس سال 45 فیصدی نکاح مسجدوں میں منعقد ہوئے،اور نکاح کے متعلق رسم و رواج میں بھی بہت کمی واقع ہوئی،یہ حوصلہ افزا کارگزاری ایسی ہے کہ جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کارکنان کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں.

 وہیں اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کی جانب سے جاری بیان میں مولانا مہدی حسن عینی قاسمی نے کہا کہ اس حوصلہ افزا رپورٹ پر ہم سب سے پہلے بارگاہ ایزدی میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں،اور اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کی جانب سے کانپور کے ائمہ و علماء،قاضی حضرات اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ارکان و رضاکاران کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے جاری رہنما خطوط کی روشنی میں اکابرین بورڈ کی سرپرستی میں ہم "آسان مسنون نکاح مہم” کو صوبہ کے ہر ہر ضلع اور ہر ہر قریہ تک پہونچانے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی حتی المقدور کوشش کریں گے.

ان شاء اللہ

منجانب:

کل ہند اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ

29/12/2021

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے