اسکول میں ہوئی 12حفاظ کرام کی دستاربندی

104

ارریہ(توصیف عالم مصوریہ)
یہ بات سننےمیں عجیب ضرورہےکہ اسکول میں 12حفاظ کی دستاربندی ہوئی لیکن واقعہ یہی ہےکہ ارریہ ضلع ہیڈکوارٹرسےمتصل گاؤں گیاری ارریہ میں مفکراسلام حضرت مولاناسیدابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب ادارہ “حسنی ایجوکیشنل اینڈویلفئرٹرسٹ” کےزیراہتمام چلنےوالےاسکول “انم انڑنیشنل اسکول میں زیرتعلیم 12طلباءکی تکمیل حفظ کےبعددستاربندی ہوئی,
IMG 20210128 WA0004in
اسکےلئےمورخہ 26جنوری کی شام کوحضرت مولاناومفتی علیم الدین صاحب مظاہری کی سرپرستی اورحضرت مولانانبی حسن صاحب مظاہری ناظم عمومی دارالعلوم رشیدیہ ذکیرچوک کی صدارت میں ایک اجلاس بھی منعقدہواجسمیں مقامی علماءودانشوران بالخصوص حضرت مولاناعارف صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ حمیدیہ پانڈولی گجرات کاپرمغزاوراہم خطاب بھی ہوا,
اجلاس کی قیادت کررہےجناب مولانامحمدمصورعالم صاحب ندوی چترویدی نےبتایاکہ یہ طلباءجنہوں نےکلام پاک کاحفظ مکمل کیااورآج وہ دستارحفظ سےسرفرازہوئےاصلاًدوسرےمدارس کےہیں,لاک ڈاؤن میں جب یہ گھرآئےتویہاں کےبھی سبھی مدارس بندتھےتویہ کہاں جاتےمجبوراًاپنےوالدین کاہاتھ بٹانےیہ کھیت کھلیانوں یاپھراپنےدوستوں کےساتھ کھیل کےمیدانوں میں پہونچ گئےتھےاب دن بھریہی انکامشغلہ تھااورآج بھی جوبچےاسکول ومدارس سےدورہیں کم وبیش انکی صورتحال یہی ہےیااس سےبھی بدترہےجوہم میں سےکسی سےمخفی نہیں,ہم نےدیکھاکہ انمیں کوئی پندرہ پارہ کاحافظ ہےتوکوئی بیس اورکوئی پچیس.پھرہم نےخودان بچوں کےوالدین اورسرپرستوں سےبات اورانکوراضی خوشی کرپہلےتواپنےہی مکان میں کچھ دنوں تک درجہ حفظ کےاصول کےمطابق ماقبل ومابعدفجر اورشام کی تعلیم شروع کی پھرباضابطہ “حسنی ایجوکیشنل اینڈویلفئرٹرسٹ”کےتحت چلنےوالےاپنےاسکول “انم انٹرنیشل اسکول”میں داخل کیا,جہاں سےقریب 12بچوں نےالحمدللہ حفظ مکمل کرلیااورآج مورخہ 26جنوری 2021یوم جمہوریہ کےموقع سے انکی دستاربندی ہوئی ہے.سیمانچل کی دھرتی پرعلم وفضل میں اپنی ایک شناخت اورپہچان رکھنی والی بستی گیاری ارریہ میں ہونےوالےاس تاریخی اورعظیم الشان اجلاس دستاربندی میں سرپرست اجلاس حضرت الحاج مفتی علیم الدین صاحب,صدرجلسہ حضرت الحاج مولانانبی حسن صاحب مظاہری,اورمہمان خصوصی حضرت مولاناعارف صاحب قاسمی کےعلاوہ جن مقامی علماءودانشوران اورذمہ داران سماج نے شرکت کی بطورخاص حضرت مولاناومفتی قاضی عتیق اللہ قاسمی صاحب قاضی شہرارریہ,سینئرصحافی واناؤنسرآل انڈیاریڈیوپورنیہ جناب ہارون رشیدغافل صاحب ,مولاناشاہدعادل قاسمی صاحب,پرنسپل مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ,مفتی انعام الباری صاحب,مفتی ہمایوں اقبال ندوی صاحب,مفتی حسین احمدہمدم صاحب,الحاج مولاناعبدالرقیب صاحب مظاہری,مولانامدثرصاحب ندوی صاحب,مولاناصابرعالم صاحب,مولاناسعیداطہرندوی صاحب,حافظ عبدالباری زخمی صاحب,پرمکھ محمدشمشادعالم صاحب,مکھیاوثیق الرحمان صاحب,سرپنچ مسرورعالم صاحب,الحاج منشی زاہدحسین صاحب وغیرہ کےنام شامل ہیں,اجلاس کی نظامت مفتی محمدراغب عالم قاسمی نےکی جبکہ انتظامی امورکوماسٹرمحمدغالب,حافظ محمدکوثر,حافظ مہتمم اورمولاناصابرعالم صاحب نےبحسن وخوبی انجام دیا.