اسٹار ہاسپٹل کی طرف سے 300 مریضوں کا مفت علاج 

66

بر گد وا کلاں میں مفت میڈیکل کیمپ

ہر ماہ کے ہر جمعہ کو غریب کا مفت آپریشن کا انتظام

سمریاواں۔سنت کبیر نگر۔ایم صادق( روزنامہ نوائے ملت)

اسٹار ہاسپٹل بستی اور ریلیکسو ڈیموکیر کی طرف سے تپہ اجیار کے بر گدوا میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں 300 سے زائد مریضوں کی طبی جانچ اور مفت دوائیں دی گئیں۔

اسٹار اسپتال کے ڈائریکٹر احتشام چودھری و ڈاکٹر راشد خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ دیہی علاقوں میں معاشی طور پر غریب بے سہارا لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کر نا ہمارا مقصد ہے۔بہت سے ایسے بے سہارا لوگ ہیں جو علاج کرانے سے مجبور ہیں۔احتشام چودھری نے کہا کہ غریب مزدوروں کی مدد کرنا اور ان کی دیکھ بھال اسٹار ہاسپٹل کا مشن ہے۔ اسی پروگرام کے تحت بستی منڈل کے دیہی علاقوں میں گذشتہ کئی مہینوں سے ہر ماہ کے ہر جمعہ کو غریب بے بس لوگوں کا مفت آپریشن کیا جاتا ہے۔ اب تک بھت سے غریب و نادار اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔

SAVE 20201227 145704

احتشام چودھری نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں ہر مہینے میں ایک دن ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جس سے مریضوں کو سہولت ملے۔

SAVE 20201227 145648

اسٹار اسپتال مینجمنٹ کمیٹی کی طرف مفت طبی جانچ کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی مفت دوائیں بھی تقسیم کی جاتی۔ بر گدوا کلاں میں مفت میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا خون، پیشاب ،شوگر و دیگر امراض کی جانچ کر کے دوائیں دی گئیں ۔اس موقع پر اسٹار اسپتال کے ڈاکٹر عظیم خان، ریلکسو ڈیمو کیئر کے ڈائریکٹر عبداللہ خان ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ ڈاکٹر رشید، ڈاکٹر انیس احمد، پیتھالوجسٹ وکاس مشرا ،ندیم خان میڈیکل اسٹاف وینیت گونڈ ،روی سنگھ، وشنو پرتاپ سنگھ، ہمانشو سنگھ یوگندر، دیپک، ہری پرساد یادو، اپیندر موریہ ناز خان، افسانہ خاتون و غیرہ موجود رہے۔