ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتاسلام نے نکاح کو سب سے آسان قراردیاہے : پروفیسر شکیل قاسمی

اسلام نے نکاح کو سب سے آسان قراردیاہے : پروفیسر شکیل قاسمی

پریس ریلیز

نکاح نصف ایمان ہے، اس کے ذریعے عفت و عصمت کی حفاظت ہوتی ہے ، یہ افزائش نسل کا ذریعہ ہے ، لڑکا اور لڑکی کی باہمی رضامندی سے نکاح کا عمل مکمل ہوتا ہے ۔ اسلامی شریعت نے ہر مقام پر انسانوں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے رہنمائی کی ہے ، اس کی گائیڈلائن آسان بھی ہے اور قابل عمل بھی ۔ اسلام میں نکاح سادہ، آسان اور سماج کے لئے بے حد خوشگوار ہے ، اسے اپنا کر دونوں جہان کی کامیابی حاصل کرنی چاہئے ۔ فاران فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے گذشتہ روز مولا گنج، دربھنگہ میں تقریب نکاح میں نکاح پڑھانے سے قبل خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا:مذہب اسلام نے نکاح کو سب سے آسان قراردیاہے،واضح ہو کہ زینت جبیں بنت ماسٹر ابو قمر رحمانی مرحوم موضع گرری، دربھنگہ کی شادی ہمراہ محمد نفیس حیدر ابن جناب عبدالسمیع حیدر (سابق مکھیا) ، موضع تیسی ، بسفی ، مدھوبنی ، مہر فاطمی کے ساتھ بڑے مجمعے میں انجام پذیر ہوئی ، جس کے خصوصی گواہ لڑکی کے چچا جناب محمد عمر موضع گرری اور خالو جناب نیاز احمد موضع کھرما تھے ۔ اس تقریب میں مدرسہ محمود العلوم دملہ ،مدھوبنی کے مہتمم مفتی اعجاز احمد قاسمی، دارالعلوم احمدیہ سلفیہ ،دربھنگہ کے پرنسپل مولانا اشرف سلفی مدنی کے علاوہ مختلف شعبۂ حیات کی نمائندہ شخصیتوں نے شریک ہوکر مبارکبادیوں اور دعائوں سے نوازا ،جبکہ ڈاکٹر محمد عالم عشورہ نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے