اسلام نے عورت کو بلند مقام عطا کیا ہے، محمد حسان ندوی

71

اسلام نے عورت کو بلند مقام عطا کیا ہے، محمد حسان ندوی
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
(رپورٹ عقیل احمد خان)
مذہب اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ہر طرح کی ہدایات دی ہیں اور انہیں زندگی گزارنے کا زریں اصول عطا کیا ہے جس کی رہبری اور رہنمائی میں مسلمان اپنی زندگی کو کامیاب ترین بناسکتا ہے،اور اسلام میں بالخصوص خواتین کو بلند ترین مقام عطا کیا ہے،
مذکورہ بالا خیالات کا اظہار مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم مہولی نے شہر پنچایت بلہر میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں اپنے خصوصی خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی میں طرح طرح کے مسائل پیش آتے ہیں اور ان کی رہبری اور رہنمائی کے لئے شریعت مطہرہ ہمارے سامنے ہے،مولانا نے کہا کہ آج بچیوں کے ساتھ بے جا ظلم اور ستم ہورہاہے اور بالخصوص مسلم لڑکوں کو لو جہاد کے نام پر پریشان کیا جارہا ہے اور مسلم لڑکیوں کو بے راہ روی کی طرف لے جایا جارہا ہے اور اس کا زیادہ تر اثر اسکولوں اور کالجوں میں مخلوط تعلیم کی وجہ سے درپیش آرہے ہیں،آج ہمیں جہاں اپنے کھانے پینے پہننے کی فکر ہے وہیں ہمیں اپنی اور گھر والوں کی بھی فکر ہونی چاہیئے اور ایمان اور اسلام کے بارے میں بالخصوص فکر ہونے چاہئے،
اس موقع پر مولانا عبدالماجد مظاہری،مہدی حسن،مولانا اختر حسین ندوی،حافظ مولانا محمد فیضان ندوی،حافظ محمد عرفان ثاقبی،حاجی عبد الجبار،محمد عمر، محمد ادریس،محمد یوسف،سراج الدین ،اور صابر علی وغیرہ موجود رہے _