ارریہ: کملدھا گاؤں میں آگ لگنے سے نو گھر جل کر راکھ

59

کرساکانٹا بلوک کے کملدھا پنچایت وارڈ نمبر 4 میں سنیچر کو دن میں آگ لگی جس میں نو گھر جل کر راکھ ہوگئے اور لاکھوں کا نقصان ہوا۔

ملی معلومات کے مطابق جلے ہوئے گھروں کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ہم سب اپنے اپنے کام میں مشغول تھے جیسے ہی آگ پر نظر پڑی تو ہم سب نے مل کر آگ کو بجھانے میں لگ گئے ۔

دیکھتے ہی دیکھتے ایک گھر سے دوسرے گھروں کو آگ نے اپنے جپیٹ میں لے لیا اور اس طرح سے نو گھر جل تباہ ہوگئے۔

نہ ہی گھرکے کسی شخص سے آگ لگی اور نہ ہی آگ لگنےکا پتہ چلا۔

آگ کی خبر سنتے ہی بستی کے دانشمند حضرات اور نوجوانوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی لیکن آگ اس وقت تک بے قابو ہوچکا تھا۔

موقع پر پہنچ کر شنکر پور پنچایت کے جیڈ یو کے صدر اظہر امام نے پرشان حال لوگوں سے مل کر ان سب کو صبر کرنے کو کہا اور سرکار سے مالی تعاون  کرانے کا یقین دلایا۔

آگ کے چپیٹ میں محمد ادریس محمد ببلو محمد جلال محمد ہارون محمد تنزیل کو زیادہ نقصان ہوا۔