جمعرات, 6, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتاردو،فارسی ایکشن کمیٹی کی ریاست کے تمام اضلاع میں شاخیں قائم کی...

اردو،فارسی ایکشن کمیٹی کی ریاست کے تمام اضلاع میں شاخیں قائم کی جائیں گی

اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کی ریاست کے تمام اضلاع میں شاخیں قائم کی جائیں گی : احسانی \ عارفی ۔

پروفیسر عبدالواحد ۔ ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی کمیٹی کے وائس چیر مین اور غالب الاسلام سکریٹری نامزد ۔۔۔۔۔۔۔

پٹنہ (پریس ریلیز )

آج اردو و فارسی ایکشن کمیٹی بہار کی مجلس عاملہ کی ایک اہم نشست کمیٹی کے جنرل سکریٹری فخرالدین عارفی کی رہائش گاہ پر "اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کے چیرمین عبدالخالق احسانی کی صدارت میں منعقد ہویء ۔ جس میں مجلس عاملہ کے تقریباً تمام مقامی عہدہ داران و ارکان مجلس عاملہ نے شرکت کی اور ایجنڈے پر غورو بحث میں حصّہ لیا ۔ نشست کے شرکاء میں عبدالخالق احسانی ۔ فخرالدین عارفی ۔ پروفیسر عبدالواحد شمسی (سابق وائس چیرمین بہار اردو اکادمی )ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی (صدر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ۔ بہار ) مولانا نورالہدیٰ شمسی ۔ محمد منظور عالم (سابق پرنسپل محمڈن اینگلو عربک اسکول ۔ پٹنہ ) معروف صحافی اسحاق اثر ۔ محمد شفیع الزماں معظم (سکریٹری ) عبدالقدوس ( صدر آل بہار مدرسہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ) غالب الاسلام ۔محمد آصف نواز ۔ ارشاد عالم ۔ عیشت اظہار اور یاسر اظہار وغیرہ کے اسماےء گرامی خاص اہمیت کے حامل ہیں ۔

نشست میں با اتفاق آرا پروفیسر عبدالواحد شمسی اور ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی کو اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کا نیا وائس چیرمین نامزد کیا گیا ۔ غالب الاسلام کو کمیٹی کا نیا سکریٹری بھی نامزد کیا گیا ۔ نیز ڈاکٹر نورالہدیٰ شمسی ۔ ڈاکٹر منظور عالم اور محمد آصف نواز کو مجلس عاملہ کا رکن نامزد کیا گیا ۔

اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کی مجلس عاملہ نے یہ بھی طےء کیا کہ عنقریب "اردو و فارسی ایکشن کمیٹی ” کا دستورالعمل مرتب کرکے شائع کیا جاےء گا ۔

سیتا مڑھی کے 64 مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ کی ادئیگی کے سلسلے میں ضروری اور قانونی کارروایء کی جاےءگی ۔

مشنری اسکولوں میں اردو زبان کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیےء ضروری اقدامات کیےء جائیں گے ۔ کمیٹی کا جلد سے جلد حکومت بہار کے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن کرانے کی سمت میں ضروری اور لازمی کارروائی کی جاےء گی ۔ ساتھ ہی کسی بینک میں جلد سے جلد ” اردو و فارسی ایکشن کمیٹی ” کا اکاؤنٹ کھلوایا جاےء گا ۔

بہار کے تمام اضلاع میں ” اردو و فارسی ایکشن کمیٹی ” کی ضلعی ء شاخیں قائم کی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری فخرالدین عارفی کو مجلس عاملہ نے مجاز قرار دیا ۔ ساتھ ہی ان کو یہ اختیار بھی دیا کہ وہ کمیٹی میں چیرمین اے ۔ کے ۔ احسانی صاحب سے مشورہ کرکے نےء ارکان و عہدہ داران کو شامل کرسکتے ہیں ۔

اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کے چیرمین نے اپنی صدارتی تقریر میں اس بات کی وضاحت کی کے اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اردو و فارسی زبان کے مسائل کے حل کے لیےء بلا تاخیر ضروری اور قانونی کارروئی کی جاےء گی ۔ جناب اے کے احسانی جو اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کے چیرمین کے علاوہ اردو روزنامہ ” پندار ” کے پرنسپل اڈیٹر بھی ہیں یہ اعلان بھی کیا کہ ” پندار ” کے صفحات اردو و فارسی کے مسائل کے حل اور اقلیتوں کے مسائل کے حقوق کی بازیافت کے لیےء حاضر ہیں ۔ یہ اخبار اردو اور اردو آبادی کا ایک نمائیندہ اخبار ہے اور یہ اخبار اردو و فارسی اور عربی زبان کے فروغ کے علاوہ ملت کے مسائل کے حل کے لیےء ہمیشہ آواز بلند کرتا رہیگا ۔

اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری فخرالدین عارفی نے کہا کہ پوری ریاست میں اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے فعال اور متحرک انداز میں مسائل کے حل کے لیےء ضروری کارروایء کی جاےء گی اور حکومت سے رابطہ قائم کرکے ہم زمینی سطح پر ضروری کارروایء جلد کریں گے ۔ ہمارا ہمیشہ سے کام کرنے پر یقین رہا ہے اور آئیندہ بھی رہیگا ۔ اس موقعے پر پروفیسر عبدالواحد شمسی ۔ ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی ۔ ڈاکٹر نورالہدیٰ شمسی ۔ محمد منظور عالم ۔ عبدالقدوس ۔ شفیع الزماں معظّم ۔ اسحاق اثر ۔ محمد آصف نواز اور غالب الاسلام اور ارشاد عالم نے بھی اپنے تاثرات پیش کیےء اور اردو و فارسی ایکشن کمیٹی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ آخر میں فخرالدین عارفی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

جاری کردہ :

ڈاکٹر شفیع الزماں معظّم

سکریٹری ۔ اردو و فارسی ایکشن کمیٹی ۔ بہار

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے