ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتاربابِ مدارس کے نام

اربابِ مدارس کے نام

محترم المقام جناب مہتمم صاحب! زیدمجدکم،السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مزاج گرامی بخیرہوگا!
جیساکہ آپ جانتے ہیں :مدارس اسلامیہ کے داخلی وخارجی مسائل ومشکلات کاازالہ اورغوروفکرکرنے کیلئے کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کاقیام عمل میں لایاگیاہے،ملک بھرمیں ریاستی اورضلعی پیمانے پراس کی شاخیں ہیں،صوبہ بہارمیں بھی گذشتہ دس سالوں سے اس کی شاخ قائم ہے اورمدارس اسلامیہ کے نظام کوفعال ومتحرک بنانے کیلئے سرگرم اورکوشاں ہے،مزیداس کومفیدسے مفیدتربنانے کیلئے آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے۔
نیز رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی کوشش ہے کہ بہارکے وہ تمام مدرسے جو دارالعلوم دیوبندسے مربوط ہیں،کتابی شکل میں اس کی ایک ڈائری ترتیب دی جائے،جس میں آپ کے ادارہ کے بارے میں مختصرمعلومات درج ہوں،اس سے ان شاء اللہ آپ کے ادارہ کو بھی فائدہ ہوگا،اور رابطہ مدارس اسلامیہ کے نظام کو بہتربنانابھی آسان ہوگا،لیکن ظاہرہے کہ یہ کام آکے تعاون کے بغیرممکن نہیں ہے۔
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے صدرمحترم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کے مشورہ سے اس کے لئےدرج ذیل گذارشات پر توجہ کی ضرورت ہے!
(1)کیاآپ کاادارہ دارالعلوم دیوبندسے مربوط ہے،یعنی آپ کے ادارہ کو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے سندارتباط حاصل ہے؟
اگرہاں!توآپ سے گذارش ہے کہ ماہ نومبر2021ء کے نصف تک، ۓسندارتباط دارالعلوم دیوبند(کلر کاپی)فارم برائے معلومات، اپنے اپنے ضلع میں موجودضلعی صدورونظماء یاپھرریاستی نائبین کے پاس جمع کردیں!
ضلعی صدورونظماء کے بارے میں اگرمعلومات نہ ہوں ،تو آپ براہ راست ریاستی دفتررابطہ سے رابطہ کرلیں۔
(2)اوراگر آپ کا ادارہ دارالعلوم دیوبندسے مربوط نہیں ہے،اور آپ دارالعلوم دیوبند کے نصاب ومنہاج سے جڑکر ادارہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں تواپنے ضلع کے صدوروسکریٹری سے رابطہ کرکے دارالعلوم دیوبندسے اپنے مدرسہ/ جامعہ کو مربوط کراسکتے ہیں۔
اس کے لئے درج ذیل کاغذات،مذکورہ مقامات میں جمع کرادیں۔
(1) نتائج امتحان سالانہ(2) فارم برائے معلومات(یہ فارم آپ ضلعی رابطہ کے دفترسےحاصل کریں)(3) فارم برائے رکنیت(یہ فارم آپ ضلعی رابطہ کے دفترسےحاصل کریں)(4) معائنہ(ضلعی صدروسکریٹری کی جانب سے)
(نوٹ) سال گذشتہ آپ نے اگر سندارتباط کی تجدید نہیں کرائی ہے،تو مذکورہ کاغذات کے ساتھ سندارتباط کی ایک کاپی جمع کرادیں۔کسی طرح کی دشواری ہوتو رابطہ کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو باہمی مربوط ہوکر کام کرنے کی توفیق دے،آمین،یارب العالمین
والسلام

خالدانورپورنوی،المظاہری
جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار
9470083120+7004531317

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے