بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتاخوت وبھائی چارگی اورایثار کا جذبہ پیداکرو، مولانا مرغوب الرحمن

اخوت وبھائی چارگی اورایثار کا جذبہ پیداکرو، مولانا مرغوب الرحمن

اخوت وبھائی چارگی اور ایثار کا جذبہ پیداکرو، مولانا مرغوب الرحمن
جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے طلبہ کے بیچ معاون مہتمم کا ناصحانہ خطاب
پریس ریلیز
آپ سب طالب عالم ہیں، ایک ساتھ رہتے ہیں، اس لئےاخوت وبھائی چارگی اور ایثار کا جذبہ قائم کیجئے، کنجوسی ،بخالت، حرص جیسی بری خصلتوں سے اپنے آپ کو بچائیے، اس کے بدلے سخاوت، خیر خواہی، جیسی خوبیاں اپنے اندر پیداکیجئے، یادرکھئے ! یہاں آپ سب سیکھنے کے لئے آئے ہیں، اس لئے اچھی صفات سے متصف ہونا یہ کمال ہے ، جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں دعاء یونس کے موقع پر طلبہ سےناصحانہ خطاب کرتےہوئے جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی معان متہمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے یہ باتیں کہیں، واضح رہےکہ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ ریاست بہار کا بہت ہی مشہور ومعروف ، دینی ،علمی، مرکزی اور اقامتی ادارہ ہے ، آج سے 30 سال قبل 1989 میں اس کا قیام عمل میں آیاتھا، اس مختصر سی مدت میں ادارہ نے اپنا ایک نمایاں مقام حاصل کیاہے، 2016 میں بانی جامعہ جناب مولانا محمد قاسم صاحب ؒ کی صدارت میں جامعہ مدنیہ کے زیر اہتمام 25سالہ تقریب وجلسہ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیاتھا، جس میں ایک ہزار فارغین حفاظ کی دستار بندی ہوئی تھی، جامعہ میں ہرسال تقریبا 50 طلبہ قرآن کریم حفظ مکمل کرتےہیں، جبکہ جامعہ مدنیہ سے عربی ہفتم (مشکوۃ شریف) اور عربی ششم (جلالین شریف) کی تعلیم مکمل کرکے ام المدارس دارالعلوم دیوبند ، دارالعلوم وقف دیوبند، مظاہر علوم ودیگر ملک کے موقر اداروں مین جاکر فضیلت تک تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کےلئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ، اور اس کی تعداد ہزاروں میں ہے ، جامعہ مدنیہ میں ہر جمعرات کو دعا یونس کا اہتمام ہوتاہے ، جس میں مرحومین کےلئے دعاء مغفرت، اور مریضوں کی صحت وشفایابی کےلئے دعاء کی جاتی ہے ،حسب معمول آج بھی جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی صدارت میں آیت کریمہ کے ورد اور دعاء یونس کا اہتمام ہوا، جس میں تمام اساتذہ اور طلبہ شریک ہوئے، اس موقع پر جناب مولانا مرغوب الرحمن قاسمی نے ناصحانہ خطاب بھی فرمایا، اور آپ ہی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے