ہفتہ, 8, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتاجمیر شریف میں عرس زائرین کے لئے جمعیۃ علماء ہند کا میڈیکل...

اجمیر شریف میں عرس زائرین کے لئے جمعیۃ علماء ہند کا میڈیکل کمیپ شروع

*اجمیرمیں عرس زائر ین کے لیے جمعیۃ علماء ہند کا میڈیکل کیمپ شروع*

 *صدر جمعیۃ مولانا محمود مدنی کی قیادت میں جمعیۃ علماء نے ہمیشہ ملی اتحاد کے لیے کام کیا ہے:عبدالواحد انگارا درگاہ شریف*

*جمعیت، سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ؒکے مسلکِ خدمتِ خلق کی علم بردار تنظیم ہے: مولانا حکیم الدین قاسمی*

نئی دہلی/ اجمیر شریف ۳/ فروری

 آج یہاں خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہندکے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا جو آٹھ سو دسویں عرس کے دوران زائرین کے لیے مفت طبی خدمت پیش کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہندجو سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ؒکے مسلکِ خدمتِ خلق کی علم بردار تنظیم ہے، اس کے کارکنان نے کائیڈ وشرام استھلی میں آج سے طبی سرگرمی شروع کردی۔یہ جمعیۃ علماء ہند کی قدیم روایت رہی ہے کہ وہ عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کی طبی خدمت کرتی ہے۔۲۰۱۶ء میں اجمیرشریف میں جمعیۃ علماء ہند کا ۳۳/واں اجلاس عام ہو ا تھا، اس کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے موجودہ صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی سرپرستی میں اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا گیا جو گزشتہ سات سالوں سے دونوں عرس کے موقع پر لگاتار کام کررہا ہے۔

  کیمپ کی افتتاحی تقریب آج اجمیر شریف میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت جناب عبدالواحد صاحب انگارا سکریٹری انجمن سید زادگان درگاہ شریف نے کی، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی شریک ہوئے۔ا س کیمپ کا افتتاح جناب عادل صاحب نائب ناظم درگاہ شریف نے کیا، جناب محمد شاداب زیدصاحب ناظم درگاہ اجمیر شریف نے اس کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر مفتی سلیم ساکرس جنرل سیکریٹری جمعیت علماء میوات،مفتی سلیم بنارسی صدر جمعیۃ علما گڑگاؤں،گوری بھائی درگاہ شریف، جناب مصور صاحب درگاہ اجمیر شریف، مولانا علیم الدین، حافظ بشیر احمد، مولانا ابوالحسن پالن پوری(آرگنائزرس جمعیۃ علماء ہند)،مولانا نعیم جامعہ معین الدین چشتی،مولانا زبیر ناظم مدرسہ رحمانیہ اجمیر،حافظ عبد الوحید،مولانا غیاث الدین، ناظم مدرسہ فاطمہ للبنات کشن گڑھ،مولانا ایوب مہتمم مدرسہ اونٹڑا،مولانا عبدالخالق خانپور،یوسف بھائی گیرج والے،ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر عنادل بھی خاص طور سے شریک تھے۔

 اس موقع پر اپنے خطاب میں سید واحد حسین چشتی انگارانے جمعیۃ علماء ہند کی ہمہ گیر خدمات کا اعتراف کیا اور میڈیکل کیمپ کے لیے صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کی ستائش کی، انھوں نے کہا کہ 2016میں مولانا محمود مدنی صاحب یہاں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ ہم محبت حاصل کرنے آئے ہیں، یہ مولانا مدنی کی خصوصیت رہی ہے کہ وہ ہمیشہ اتحاد ملت کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت خلق ہمیشہ جمعیۃ علماء ہند کا مشن رہا ہے، یہ وہی راہ عمل ہے جس کی تبلیغ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے کی تھی، جمعیۃ علماء ہند اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس بار جمعیۃ علماء میوات کی ٹیم بالخصوص مفتی محمد سلیم ساکرس ناظم جمعیۃ علماء میوات اور مفتی سلیم بنارسی صدر جمعیۃ علماء گڑگاؤں، اس میڈیکل کیمپ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ان کے ساتھ ایمبولینس، طبی عملے اور دیگر رضا کار ہمہ وقت تیار رہیں گے۔مولانا علیم الدین اجمیری نے اپنے خطاب میں حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سابق صدر جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ اس علاقہ میں ارتداد کے خاتمے کو لے کر کی گئی جد وجہد و قربانیوں کا تذکرہ کیا۔مولانا ابوالحسن پالن پوری نے گزشتہ کیمپوں کی کارکردگی پیش کی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے