بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتاجتماعی امتحان سے مسابقت کا جذبہ پیداہوتاہے: مولانا مرغوب الرحمن

اجتماعی امتحان سے مسابقت کا جذبہ پیداہوتاہے: مولانا مرغوب الرحمن

اجتماعی امتحان سے مسابقت کا جذبہ پیداہوتاہے: مولانا مرغوب الرحمن
اجتماعی امتحان اور اس کے طریقہ کار پر آن لائن میٹنگ اختتام پذیر
(پریس ریلیز،پٹنہ،24فروری2022)
اجتماعی امتحان کی وجہ سے مسابقت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے، کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے اجتماعی امتحان کے انعقاد کا فیصلہ لیاہے یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،اس سے معیار تعلیم وتربیت میں بھی اضافہ ہوگا، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی آن لائن مشاورتی میٹنگ میں صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے یہ باتیں جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے کہیں، واضح رہے کہ مورخہ 20نومبر 2021 بروز جمعرات بمقام جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوا تھا ، جس میں کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے ناظم عمومی اور دارالعلوم دیوبند کے موقر استاذ جناب مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی بھی شریک ہوئے تھے، کئی اہم امور کے ساتھ اجتماعی سالانہ 2022 اور اس کے طریقہ کار پر غور وفکر کرنے کے لئے آج جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے ضلعی صدور ونظما اور اراکین مجلس عاملہ شریک ہوئے ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری اور جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے استاذ جناب مفتی خالد انور پورنوی المظاہری نے اجتماعی امتحان سالانہ 2022 اور اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ واضح کیا ، اس اجتماعی امتحان میں وہ تمام مدارس شامل ہوں گے جو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط ہیں یعنی ان کے پاس سند ارتباط موجود ہے ، صدارتی خطاب میں جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتےہوئے کہا: اپنے اپنے اضلاع میں یکم شعبان سے 15 شعبان تک اجتماعی امتحان سالانہ 2022 کی تاریخ طے کرلیں، اور اس کی اطلاع دفتر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کو ضرور دیں، انہوں نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط تمام مدارس اسلامیہ عربیہ بہارسے گذارش کی کہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اجتماعی امتحان کا وہ حصہ بنیں، آن لائن میٹنگ میںموجوداراکین اور ضلعی صدورونظماء نےاس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ہرطرح سے تعاون کابرملااقرارواعتراف کیا،جولوگ کسی وجہ سے میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے،انہوں نے بھی بذریعہ فون اس رائے کی تصدیق کی،اور اس کو وقت کی اہم ضرورت بتایا۔شرکا ءمیں جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی ،مفتی خالد انورپورنوی، مولانا محمد صابر نظامی قاسمی بیگوسرائے ،مفتی محمد صابر صاحب قاسمی دربھنگہ،مفتی عبدالوارث صاحب قاسمی ارریہ، مفتی انعام الباری صاحب ارریہ، مولانا شاہد رحمانی صاحب ارریہ، مفتی محبوب عالم صاحب قاسمی، مشرقی چمپارن، مفتی شمس توحید صاحب پورنیہ، مولاناعبدالمجید صاحب بیگوسرائے ،مولاناشاہدقاسمی بانکوی ،مفتی محمداکرم ودیگر مدعوین خصوصی شریک ہوئے۔جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے