اترپردیش: شادی کے بعد دولہا کو لوٹ کر فرار

56

اتر پردیش میں ایک دولہا کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب اس نے سہاگ رات کو اپنی بیوی کا گھونگھٹ اٹھایا۔ بریلی شہر کے نظام علی کی شادی ہوئی ، جب دولہے نے دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا تو اس کے تو ہوش ہی اڑ گئے۔ اس کی جس سے شادی کرائی گئی تھی وہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا تھا۔جب دولہا نے اس معاملے پر شور کیا تو ” دلہن” نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر دولہا والوں کی بھرپور ٹھکائی کی اور اس کے بعد زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئے۔ خواجہ سرا کے گھر والے جاتے ہوئے یہ دھمکی بھی دے گئے کہ اگر کوئی بھی قانونی قدم اٹھایا تو پورے گھر والوں کو جیل میں ڈلوادیں گے۔