ابو اسامہ،فضل اکبر، انعام اللہ اور صاحب عالم بنے حافظ قرآن ،
دھن گھٹا سنت کبیر نگر
عقیل احمد خان
تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی میں حفاظ کرام
ابو اسامہ،فضل اکبر، انعام اللہ اور صاحب عالم نے حافظ محمد ہاشم ، مولانا حفظ الرحمن کامل اور مولانا الطاف حسین حلیمی کی سرپرستی میں قرآن مقدس حفظ کیا
تکمیل حفظ قرآن مقدس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی
صدارت مولانا شجاع الدین مظاہری اور سرپرستی مولانا ابوالکلام حماد مظاہری نظامت مولانا نور عالم حلیمی نے انجام دیا اس موقع پر مولانا نور عالم حلیمی نے کہا کہ
وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں وہ اسے بار بار پڑھتے ہیں اس کی تعلیمات پر غورو فکر کرتے ہیں اس سے رہنمائی اور نور حاصل کرتے ہیں اور اس سے ملنے والے جواہرات سے اپنی جھولیاں بھرتے ہیں مولانا نور عالم نے
کہا کہ
انسان روزانہ قرآن کریم پڑھنے کے لئے وقت کا ایک حصہ مقرر کر لے کہ اتنا حصہ روز پڑھا کروں گا اور اس کو روزانہ پڑھا جائے اور اس کو پورا کرنے میں کوتاہی نا کرے انہوں نے کہا کہ
قرآن مجید کی تلاوت کرنے سے ہر حرف کے بدلے میں دس نیکیاں ملتی ہیں۔ قیامت کے روز انسان ایک نیکی کے لئے مارا مارا پھرے گا۔ لہٰذا نیکیوں کے حصول کے لئے تلاوت قرآن پاک کو معمول بنانا چاہیے
اس موقع پر مدرسہ کے استاذہ اور بچوں نے تکمیل حفظ قرآن مقدس کے موقع پر شریک تھے مولانا شجاع الدین مظاہری کے دعائیہ کلمات پر پروگرام اختتام پذیر ہوا،
ابو اسامہ،فضل اکبر، انعام اللہ اور صاحب عالم بنے حافظ قرآن ، دھن گھٹا سنت کبیر نگر عقیل احمد خان
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!