آہ..! مولانا محمد قاسم صاحب رحمتہ اللہ علیہ

44

آہ مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ

جب کسی کا اس دارفانی سے انتقال ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ فلاں صاحب اللہ کو پیارے ہوگئے عام طور پر انہیں الفاظ میں وفات کی خبر دی جاتی ہے کل حضرت مولانا محمد قاسم صاحب مظفر پوری رحمۃ اللہ علیہ کے سانح ارتحال پر کسی نے ہم سے یہی کہا تو اچانک میری زبان سے یہ بات نکل گئی کہ حضرت مولانا تو پہلے ہی سے اللہ کو پیارے تھے امارت شرعیہ کی میٹنگ تھی امیر شریعت کے ساتھ بندہ بھی تھا حضرت امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے جب مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اپنی طرف آتے دیکھا تو حضرت نے ہم سے فرمایا مولوی فاروق اگر اس دنیا میں چلتے پھرتے کسی جنتی شخص کو تم دیکھنا چاہتے ہو تو مولانا محمد قاسم مظفر پوری کو دیکھ لو معا بعد حضرت امیر شریعت نے فرمایا کہ اس وقت ملک بھر میں نصوص پر جتنی گہری نگاہ مولانا کی ہے ان کا کوئی ثانی نہیں۔

اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت البقیع ان کا ٹھکانا بنانے۔

آمین ثم آمین

محمد فاروق رحمانی