بدھ, 5, اکتوبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتآمگاچھی پنچایت کے مسائل کے حل کاآغاز

آمگاچھی پنچایت کے مسائل کے حل کاآغاز

مکھیا صنور عالم نے کیا پنچایت کے مسائل کے حل کاآغاز / مزمل حسین قاسمی

ہندوستان جمہوری ملک ہے یہاں سماجی پنچایت کو بڑی اہمیت حاصل ہے نچلی عدالت سے عدالت عظمی تک سماجی مشورے کو عزت بخشتے ہوئے فیصلے کیئے جاتے ہیں ابھی حالیہ دنوں ریاست بہار میں پنچایتی چناؤ اختتام کو پہنچا اس پنچایت میں ضلع پورنیہ کے امور بلاک آمگاچھی پنچایت سے متعلق ایک یادگار تاریخ وابستہ ہے کہ تقریبا چھ دہائیوں یعنی ساٹھ سال بعد پہلی مرتبہ ایک نوجوان لڑکا مسلم مکھیا صنور عالم منتخب ہوکر محبوب نظر بن چکا ہے جیت کے دوسرے ہی دن اپنے پنچایت کے اقرا گاؤں کے وارڈ نمبر 2 میں نومنتخب مکھیا صنور عالم کی صدارت میں پہلی بیٹھک ہوئی جس میں پنچایت کے عوام وخواص کی بڑی تعداد شریک ہوئ مسئلہ درپیش تھا دو وارڈ ممبران کے یکساں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق دونوں فریق کو رفاہی کاموں میں شرکت پر آمادہ کیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے حلف لینے کے لیے رضامند کیا مذکورہ فیصلے پر شرکاء مجلس نے زبردست خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکھیا جی کو دل کی گہرائیوں مبارک باد پیش کیا اس بیٹھک کے ذریعے نومنتخب مکھیا صنور عالم نے عوام سے کیئے گیئے وعدے پر کھڑا اترنے کی شروعات کی میٹنگ میں شریک حاجی سعید اختراقرا،عابد حسین اور سرور عالم آمگاچھی، سابق مکھیا معین الدین، حافظ وماسٹر عبدالودود، اصغر ممبر ،قاری ندیم اشرف امام جامع مسجد فتح آباد پنجاب، سابق سمیتی وڈیلر عبدالرقیب کے نام قابل ذکر ہیں اخیر میں راقم الحروف مزمل حسین قاسمی اور مکھیا صنور عالم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے