جمعہ, 30, ستمبر, 2022
ہوماعلان واشتہاراتآمگاچھی پنچایت میں نصف صدی بعد مسلم مکھیا منتخب

آمگاچھی پنچایت میں نصف صدی بعد مسلم مکھیا منتخب

آمگاچھی پنچایت میں نصف صدی بعد مسلم مکھیا منتخب/مزمل حسین قاسمی

بہار میں پنچایت چناؤ کا آخری مرحلہ نتیجہ تک پہنچا اس پنچایت چناؤکا ایک دلچسپ اور تاریخی یادگار ضلع پورنیہ کے امور بلاک آمگاچھی پنچایت کا ہے جو مسلم اکثریت پر مشتمل ہے پچاس سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مسلم نوجوان لڑکا محمد صنور عالم کے مکھیا منتخب ہونے پر پورے پنچایت کے عوام وخواص میں خوشی کی زبردست لہر ہے اور ایک نئی تاریخ رقم ہوئ ہے اس کامیابی کے لیے مکھیا صنور عالم کے ساتھ ساتھ پنچایت کے بوڑھے بچے اور نوجوان سب کے مبارک باد کے مستحق ہیں نومنتخب مکھیا صنور عالم نے عوام وخواص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بولے کہ جس جوش اور امنگ کے ساتھ لوگوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر مجھے پنچایت کا مکھیا منتخب کیا میں اس کے لیے ہرفرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجھ سے کاموں کی جو امیدیں وابستہ ہیں میں اس پر انشاءاللہ ہر ممکن کھڑا اترنے کی پوری کوشش کرونگا-

اس کامیاب انتخاب کے پیچھے پنچایت کے علماء کرام کے علاوہ ملی اور سماجی شخصیات کی خصوصی توجہ شامل ہے جیسے ڈاکٹر محمد اسعد حافظ محمد شہباز اقرا حافظ عبدالمعبو،ماسٹر منظر عالم، حافظ مرغوب عالم حاجی سعید اختر، مکھیا صنور کے نانا عابد حسین، شاکر عالم، آمگاچھی تنویر ٹیلر اقرا کے نام قابل ذکر ہے راقم الحروف مزمل حسین قاسمی نے نومنتخب مکھیا صنور عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پنچایت کے ہرفرد کا شکریہ ادا کیا

روزنامہ نوائے ملت
روزنامہ نوائے ملتhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے