آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین، پارٹی کارکنان کی دوکڑا میں میٹنگ منعقد ،شہاب الدین ناتھ نگر بلاک کے صدر منتخب،

59

آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین، پارٹی کارکنان کی دوکڑا میں میٹنگ منعقد ،شہاب الدین ناتھ نگر بلاک کے صدر منتخب،
دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
رپورٹ عقیل احمد خان
آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین ایک نمائندہ جماعت ہے جو ہر طرح کے کمزور اور دبے کچلے لوگوں کی آواز بن کر ابھر رہی ہے،اور ہر موڑ پر اس نے لوگوں کی نمائندگی کی ہے اور کررہی ہے،بہار کی کامیابی اس بات کی غمازی کررہی ہے کہ اب لوگ مجلس کی طرف آس لگائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہے ہیں,اور بیرسٹر اسدالدین اویسی پارٹی کے قومی صدر کی یہی منشا ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مجلس سے جوڑا جائے اور لوگوں کو اس کے کارناموں کو بتایا جائے اسی ضمن میں بوتھ سطح پر بلاک اور تحصیل اور ضلعی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرکے پوری مضبوطی اور طاقت کے ساتھ 2022 کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں پوری مضبوطی کے ساتھ اترنے کا من بنا چکی ہے ،اسی ضمن میں آج بلاک سطح کی میٹنگ ناتھ نگر بلاک میں واقع موضع دوکڑا میں منعقد ہوئی جس میں دوکڑا گاوں کے شہاب الدین کو ترقیاتی بلاک ناتھ نگر کا صدر پارٹی کے عہدے داروں کے ذریعہ بنایا گیا،شہاب الدین کو بلاک صدر منتخب کئے جانے کے بعد دھن گھٹا تحصیل اسمبلی حلقہ کے صدر عبد الحفیظ نے کہا کہ اب انتخاب قریب آرہا ہے اس لئے پارٹی کا ہر کارکن پارٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے اور پارٹی کے عزائم کو اور اس کی کارکردگی سے لوگوں کو مطلع کریں اور آنے والے الیکشن میں خواہ وہ پنچایت کی شکل میں یا کسی اور شکل سبھی الیکشن میں کامیابی کے حصول کے لئے بے انتہا محنت اور کوشش کریں،کیونکہ کوئی بھی کامیابی اس وقت تک حاصل نہیں کی جاسکتی جب تک کہ اس کے لئے جی توڑ محنت نہ کی جائے،
اس موقع پر کئی عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں آیا جس میں صدام حسین،محمود احمد ،اشتیاق احمد ،جلال الدين محمد ارشد،معراج احمد ، محمد كيف،جميل احمد ،بابو لآل ، محمد عفان ،سليم احمد ،سلمان احمد ، محمد راشد، محمد سرور وغيره كو ذمہ داریاں سونپنے کے ساتھ ہی ساتھ ضیاالحق خان،عبد الاحد چتوڑی، دلبہار علی صدیقی، ہیسنر بلاک کے صدر عمید الزمان خان، عفان احمد، مولانا نظام الدین، سمیت درجنوں سے زائد پارٹی کے عہدے دار وکارکنان موجود رہے